فیشن

یمنیٰ زیدی کے ’جینٹل مین گلو’ پر مداح دیوانے

اداکارہ نے کس ڈیزائنر کا جوڑا پہنا ؟

Share: Next Story >>>
یمنیٰ زیدی، فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

ڈراما سیریل ’تیرے بن’ سے پاکستان سمیت غیر ممالک میں بھی اپنی اداکاری کا ڈنکا بجانے والی یمنیٰ زیدی نے اپنے نئے پراجیکٹ سے قبل دلکش تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بناکر مداحوں کی ڈھیروں تعریفیں اپنے نام کرلیں۔

یمنیٰ زیدی ان دنوں گرین انٹرٹینمنٹ پر جلد نشر ہونے والا ڈراما سیریل ’جینٹل مین’ کے پریمیئر میں مصروف ہیں جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی نظر آرہی ہیں۔

ڈراما 'جینٹل مین'کی اسکرپٹ خلیل الرحمان قمر صاحب نے لکھی ہے جب کہ ڈرامے کو پروڈیوس ’سمینا ہمایوں سعید’ اور ’ثنا شاہنواز’ نے کیا ہے جس میں معروف اداکار ہمایوں سعید کے مدمقابل اداکارہ یمنیٰ زیدی جلوے بکھیرتی نظر آئیں گی۔

ڈرامے کی پریمیئر کی تقریب میں شرکت سے قبل اداکارہ یمنیٰ زیدی نے چند تصاویراپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کیں جس میں انکا حسن اور معصومیت دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دل ہار بیٹھے۔

سر تا پاؤں سفید رنگ میں لپٹی اداکارہ یمنیٰ سے اس انداز سے اپنی ادائیں دکھائیں کہ ہر کوئی انکی تعریف کرنے سے خود کو نہ روک سکا جبکہ اپنے حسن سے متاثر ہوکر یمنیٰ نے خود کی بھی تعریف کرڈالی۔

انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ،’جینٹل مین کی چمک’۔

واضح رہے کہ یمنیٰ زیدی کے جینٹل مین پریمیئر کے موقع پر زیب تن کیا گیا یہ حسین لباس معروف فیشن برانڈ ’عمائمہ مصطفیٰ’ کا شاہکار ہے جو آپکو انکی آفیشل ویب سائٹ اور انسٹاگرام پیچ پر بآسانی مل جائے گا۔