وائرل اسٹوریز

نعیمہ بٹ کا دیسی لُک بھی چھا گیا

نعیمہ بٹ کا پنجابی لُک دل جیتنے میں کامیاب

Share: Next Story >>>
نعیمہ بٹ کے دیسی لُک پر ’وارث شاہ‘ کے کلام کی رونق

پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے دیسی لُک میں حسن کے جلوے بکھیر کر سب کو ایک مرتبہ پھر دیوانہ بنا لیا۔

ٹی آر پیز چارٹ میں اپنا خاص مقام بنانے والا ڈراما ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب نامی دولتمند لڑکی کا کردار نبھانے والی نعیمہ بٹ اپنی اداکاری کے سبب خاص پہچان بنا چکی ہیں۔

نعیمہ بٹ کو انکے خاص لب و لہجے، کول اسٹائل اور لمبی گھنی زلفوں کی وجہ سے بھی ناظرین پسند کر رہے ہیں۔ انہیں پاکستانی ’راپونزل‘ بھی قرار دیا جارہا ہے۔

ڈرامے میں منفی کردار نبھانے کے باوجود نعیمہ بٹ کی پُرکشش شخصیت انکی فین فالوئنگ میں اضافے کا سبب بن چکی ہے۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خاص دیسی لُک میں حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئیں۔

شیئر کی گئی میں ویڈیو میں نعیمہ بٹ نیوی بلیو چھوٹی قمیص اور شلوار کے ساتھ آسمانی اور گہرا نیلا چنری پرنٹ دوپٹہ پہنی نظر آئیں۔

اس لُک کو مزید چار چاند انکی لمبی زلفیں لگا رہی ہیں جن میں انہوں نے فرنٹ بریڈ بنا کر کھولا ہوا ہے۔

ویڈیو میں نعیمہ بٹ سیاہ جوڑے میں بھی ملبوث نظر آئیں جس کے ساتھ انہوں نے سفید ہائی ہلیز پہنیں۔

نعیمہ بٹ نے اس ویڈیو کے ساتھ گیت ’اسپین‘ لگایا جبکہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے وارث شاہ کا مشہور کلام لکھا جو درج ذیل ہے:

بڑا عشق عشق تو کرناں اے

کدی عشق دا گنجل ۔۔کھول تے سعی

تینوں مٹی وچ نہ رول دیوے

دو پیار دے بول۔۔ بول تے سعی

سکھ گھٹ تے درد ہزار ملن

کدی عشق نوں تکڑی ۔۔تول تے سعی

تیری ہسدی اکھ وی پجھ جاوے

کدی سانوں اندروں ۔۔پھول تے سعی

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے نعیمہ بٹ کا یہ دیسی لُک بے انتہا پسند کیا جارہا ہے اور وارث شاہ کے کلام شوق سے پڑھنے والے بھی اس پوسٹ کی جانب متوجہ ہوچکے ہیں۔