انفوٹینمنٹ
ایشا دیول کی 11 سال بعد شادی ٹوٹ گئی
جوڑے نے اپنی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا کرلیں
ایشا دیول کی 11 سال بعد شادی ٹوٹ گئی
جوڑے نے اپنی راہیں ہمیشہ کیلئے جدا کرلیں
بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ایشا دیول اور انکے شوہر بھرت تختانی نے شادی کے 11 سال بعد علیحدگی کی تصدیق کردی۔
ماضی کی مقبول اداکارہ ہیما مالنی اور اداکار دھرمیندر کی بیٹی اور اداکار سنی دیول اور بوبی دیول کی سوتیلی بہن ایشا دیول نے بھرت تختانی کے ساتھ 11 سالہ رشتے کا اختتام کرلیا۔
ایشا دیول اور انکے شوہر کی جانب سے گزشتہ سال جون میں شادی کی سالگرہ کی مبارک دیتے پوسٹ سوشل میڈیا کی زینت بنی اور شاید یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ یہ پوسٹ اس جوڑے کی آخری پوسٹ ثابت ہوئی۔
جس کے بعد بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس جوڑے کی ممکنہ علیحدگی کو لے کر گہری تشویش کا اظہار دیکھنے کو ملا۔
بعدازاں علیحدگی کی قیاس آرائیوں کو سچ ثابت کرتے ہوئے 11سال پر محیط اس بندھن کے اختتام پر ایشا دیول اور بھرت تختانی نے مشترکہ بیان جاری کردیا جس میں اس جوڑے نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ بیان میں اس جوڑے کا کہنا تھا کہ،’ہم نے باہمی رضا مندی اور دوستانہ طریقے سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم ہماری زندگیوں میں اس تبدیلی سے،ہمارے دونوں بچوں کے بہترین مفادات اور بہبود ہمارے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور ہوگی’۔
اپنے بیان میں اس سابقہ جوڑے کا مزید کہنا تھا کہ،’ براہ کرم ہماری رازداری کا احترام کیا جائے۔’
یاد رہے کہ سال 2017 میں ایشا دیول کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی جسکا نام رادھیا تختانی رکھا جبکہ 2019 میں پیدا ہونے والی دوسری بیٹی کا نام مرایا تختانی رکھا۔
مزید خبریں
-
9مئی کیس؛ فواد چوہدری کو فلم 'منی بیک گارنٹی' نے سزا سے بچالیا
-
صبا قمر اسپتال منتقل، معاملہ کیا؟
-
کیارا اڈوانی کی سالگرہ پر وَنڈر فل ’ماما کیک’ کے چرچے
-
حرا مانی نے زندگی سےکیا سبق سیکھا؟
-
بیٹی کو آٹھ گھنٹوں میں دو بار دل کا دورہ، عینی خالد پر قیامت ٹوٹ پڑی
-
ودیا بالن کو فلم ’پا’ میں اپنے کردار سے خوف کیوں؟
-
سیف اور کرینہ کی طلاق کا دعویٰ
-
مردوں کو کنٹرول کیسے کیا جائے؟ ندا یاسر نے بتادیا
-
'سکندر' ناکام ہوئی کیونکہ مجھے ہندی نہیں آتی، ڈائریکٹر
-
اہان پانڈے کو 'سیارا' سے قبل کونسی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنی پڑیں؟
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Priyanka Chopra's striking 'Varanasi' posters leave fans speechless
Priyanka Chopra's birthday celebration comes with stunning 'Varanasi' reveal
'The Odyssey' reviews: Fans call Christopher Nolan's film 'peak cinema'
Rohit Sharma's final ODI? Parthiv Patel hopes for a century at Lord's
Shraddha Kapoor switches to 'do not disturb' mode with her dog
Priyanka Chopra drops bombshell hint about actor with ‘multiple extracurricular activities’
OTT releases this weekend (9-12 July); 'Ikka', 'Peddi', 'Balti' and more
Swati Reddy marries director Srikanth Nagothi in private ceremony


