بیٹا علی ترین بھی جہانگیر ترین کی پارٹی IPP کے خلاف؟
علی ترین کا بیان سامنے آگیا
استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے بانی جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے اہم پیغام جاری کردیا۔
انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے حامی جن حالات سے گزرے ہیں انہیں دیکھتے ہوئے ان لوگوں کا غصہ بجا ہے۔
علی ترین نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ وہ لودھراں میں ن لیگ کے مخالف کی طرف سے شروع کی گئی افواہ پر یقین کر رہے ہیں۔
علی ترین نے یہ بھی کہا کہ سیاست اپنا رخ کتنا ہی موڑ لے لیکن میں اب بھی پی ٹی آئی کے حامیوں کا احترام کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عفت طاہرہ این اے 155 سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔
لودھراں میں پی ٹی آئی رہنما آزاد امیدوارعفت طاہرہ سومرو نے چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا۔
جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم کیا گیا اور مل کر سیاست کرنے کا عزم کیا۔
عفت طاہرہ نے پیسے لیکر ترین کے حق میں دستبرداری کے الزامات کو جھوٹ قرار دے دیا
دوسری جانب عفت طاہرہ سومرو نے ویڈیو بیان میں کہا کہ میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔
بعدازاں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار عفت طاہرہ نے این اے 155 سے استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین کے حق میں پیسے لے کر دستبرداری کے تمام الزامات کو جھوٹ قرار دیا۔