بالی ووڈ

شاہ رخ خان کے 'منت' میں خاص کیا ؟

Web Desk

شاہ رخ خان کے 'منت' میں خاص کیا ؟

شاہ رخ خان کے منت میں خاص کیا ؟

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کا محل جیسا گھر 'منت' بالی وڈ میں سب سے  زیادہ مشہور  ہے اور ہر کوئی اس گھر کی دلکشی کی تعریف کرتے نہیں تھکتا۔

اکثر بالی وڈ اسٹارز سے سوال کیا جائے کہ وہ شاہ رخ خان کی کونسی چیز ان سے لینا چاہیں گے تو ان کا جواب عام طور پر 'منت' ہی سننے کو ملتا ہے۔

شاہ رخ خان کا گھر ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں 6000 اسکوائر فٹ پر مشتمل ہے جس میں 5 بیڈ رومز اور جمنازیم بھی موجود ہے۔

یہ گھر کسی بالی وڈ فلم کے مہنگے ترین سیٹ کا حقیقی روپ دھارے ہوئے ہے جس میں مہنگے ترین فن پارے جگہ جگہ رکھے نظر آتے ہیں۔

شاہ رخ خان کے منت میں خاص کیا ؟

منت کوئی معمولی گھر نہیں بلکہ قدیم اور جدید کا خوبصورت امتزاج ہے جس کا ہر ایک مقام جاذبِ نظر آرٹ کے نمونے، تزئین و آرائش کا قیمتی سامان اور شاہ رخ خان کے اعزازات سے سجا ہوا ہے۔

'کنگ خان' کا یہ حسین محل ہمیشہ سے منت نہیں بلکہ پہلے یہ 'وینا ولا' کے نام سے مشہور تھا جو ایک آرٹ گیلری کے مالک 'ککو گاندھی' کا تھا۔

شاہ رخ خان کے منت میں خاص کیا ؟

ککو گاندھی پارسی تھے جو نہ صرف 'وینا ولا' بلکہ اسکے برابر میں قائم عمارت 'ککی منزل' کے بھی مالک تھے لیکن معاشی مشکلات کے سبب 'وینا ولا' فروخت کرنا پڑگیا جس کو شاہ رخ خان نے خرید کر 'منت' بنادیا۔

شاہ رخ خان نے یہ گھر 13 کروڑ 32 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا اور اس کا نام 'جنت' سوچا تھا لیکن پھر اس کو 'منت' کا نام دے دیا کیونکہ گھر خریدنے کے ساتھ انکی ایک دیرینہ خواہش پوری ہوئی تھی۔

شاہ رخ خان کے منت میں خاص کیا ؟

'منت' کی تزئین و آرائش میں 4 سال کو طویل عرصہ لگا۔ اس حسین گھر میں سفید سنگِ مرمر کا استعمال کیا گیا ہے جو اس کی خوبصورتی کو چارچاند لگانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔  

منت کی تعمیر آرٹ اور تاریخ کو ملحوظ خاطر رکھ کر کی گئی ہے جس میں تاریخی ثقافتی ورثوں کو جا بجا دیکھا جاسکتا ہے۔

شاہ رخ خان کے منت میں خاص کیا ؟

منت صرف ایک عجائب خانہ ہی نہیں بلکہ ایک ایسا مکمل رہائشی گھر ہے جس میں زندگی کی تمام سہولیات موجود ہیں۔ اس 6 منزلہ رہائشی گھر  میں جمنازیم، فٹنس اور کھیلوں کی سہولیات اور نایاب کتابوں سے مالا مال کتب خانہ بھی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 13 کروڑ میں خریدے گئے اس آرٹ گیلری کی حیثیت رکھنے والے گھر کی موجودہ قیمت '200 کروڑ' ہے۔

تازہ ترین