خواتین

ہاتھ پاؤں کی سیاہ رنگت دور کرنے کا طریقہ

Web Desk

ہاتھ پاؤں کی سیاہ رنگت دور کرنے کا طریقہ

ہاتھ پاؤں کی سیاہ رنگت دور کرنے کا طریقہ

اکثر خواتین اپنے ہاتھوں کی گہری رنگت اور داغ دھبوں کے حوالے کافی پریشان نظر آتی ہیں۔ یہاں ہم خواتین کے ہاتھوں کی رنگت بہتر بنانے کے لئے چند ٹپس بتائیں گے ۔

چہرے اور ہاتھوں کا رنگ الگ ہوتا ہے:قدرتی طور پر ہاتھ پاؤں اور چہرے کی رنگت میں فرق ہوتا ہے اور اس معمولی سے فرق کو اتنا سنجیدگی سے نہیں لینا چاہئے لیکن اگر زیادہ فرق محسوس ہورہا ہے تو اس کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں۔ جیسے کہ ہاتھ کو صحیح سے موسچرائز نہ کرنا یا سن بلاک نہ لگانا۔

 اس کے علاوہ اکثر خواتین ہئیر ریموونگ کریمز کو ہاتھوں اور ٹانگوں کے بال صاف کرنے پر استعمال کرلیتی ہیں جس کی وجہ سے ہاتھ پیر کالے پڑنا شروع ہوجاتے ہیں یہاں تک کہ ویکس سے بھی ہاتھوں اور ٹانگوں کی رنگت پر اثر پڑتا ہے۔

کہنیوں اور گھٹنوں کا رنگ سیاہ کیوں ہوجاتا ہے؟ اس کے بارے میں ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ ایک مخصوص رخ پر بیٹھنے کی وجہ سے پیروں کے سائیڈ پر کالا نشان بن جاتا ہے یا اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ جو لوشن یا کریم ہم لگا رہے ہوتے ہیں اس میں کوئی چیز ہمیں نقصان پہنچا رہی ہوتی ہے لیکن تمام گھر والے ایک ہی چیز کو استعمال کرنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے ری ایکشن ہوتا ہے اور کہنیوں، ہاتھ کی انگلیوں کا رنگ گہرا ہوجاتا ہے اکثر ایگزیما میں بھی رنگت کا مسئلہ ہوتا ہے جو زرا سے علاج سے ٹھیک ہوجاتا ہے۔

سیاہ رنگت کو بہتر بنانے کا طریقہ:ہاتھ پیر پر سن بلاک لگائیں۔ خاص طور پر باورچی خانے میں کام کرنے سے تھوڑی دیر پہلے سن بلاک لگا کر ہاتھ خشک کرلیں۔

 ہاتھوں کو دھونے کے لئے فیس واش استعمال کریں۔۔ ٹانگوں اور بازؤں کے بال ختم کرنے کے لئے ریزر اور ویکس کا زیادہ استعمال نہ کریں۔ پیٹرولیم جیلی سے رنگت کالی پڑنے لگتی ہے اس کے بجائے موئسچرائزنگ لوشن لگائیں۔ بال صاف کرنے والی کریم کو ہاتھ پاؤں پر استعمال نہ کریں وہ رنگت ٹین کرنے کا ایک بڑا سبب ہیں۔

تازہ ترین