فلم ’جوان‘ میں ووٹرز کے لیے کیا پیغام چھپا ہے؟
عمران عباس نے بتا دیا
پاکستان کے معروف اداکار و گلوکار عمران عباس نے الیکشن 2024 کے موقع پر شاہ رُخ خان کی فلم 'جوان' میں ووٹرز کے لیے چھپے پیغام کو واضح کردیا۔
عمران عباس نے اپنے انسٹاگرام پر شاہ رُخ کی فلم ’جوان‘ کا ایک اہم ترین اور سوچ کو اجاگر کرنے والا سین شیئر کیا ہے۔
ویڈیو کے کیپشن میں عمران عباس نے اپنے فالوورز کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ دیکھیں ، شاید کچھ سمجھ آ جائے آپ لوگوں کو۔’
عمران عباس کی جانب سے اپنی اس پوسٹ میں ‘جنرل الیکشنز‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا گیا۔
اس سین میں شاہ رُخ خان نہ صرف عام شہریوں کو سیاسی رہنماؤں سے اپنے مستقبل سے متعلق سوال پوچھنے کے بارے میں للکارتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں بلکہ ان کے انتخاب کے لیے احتیاط سے کام لینے بھی ترغیب دے رہے ہیں۔
شاہ رُخ خان عوام سے یہ کہتے دکھائی دیتے ہیں کہ 'جب آپ کچھ بھی خریدنے سے قبل اشیا سے متعلق دکاندار سے متعدد سوالات کرتے ہیں تو سیاسی رہنما کو ووٹ دینے سے قبل اُن سے سوالات کیوں نہیں کرتے۔'
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات سے صرف دو دن قبل عمران عباس کی جانب سے اس سین کو شئیر کرنے کا عمل دیکھنے میں آیا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 4 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی