بشریٰ انصاری کا اپنے ملازموں کیساتھ برتاؤ کیسا؟
پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری نے اپنے ملازمین کے ساتھ اپنا رویہ سب پر آشکار کرتے ہوئے اہم پیغام جاری کردیا۔
حال ہی میں، ہٹ پاکستانی ڈرامہ سیریل'تیرے بن' میں ماں بیگم کے طور پر بشریٰ انصاری نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے اور اپنی شاندار کارکردگی کے لیے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کی۔
بشریٰ انصاری پاکستان ٹیلی ویژن کے ان گنت ہٹ سیریلز میں نظر آ چکی ہیں جن میں آنگن تیڑھا، بادلوں پر بسیرا، رات گئے، نیلے ہاتھ اور کاروان شامل ہیں۔
حال ہی میں، بشریٰ انصاری نے یوٹیوب ویڈیوز بنانا شروع کر دی ہیں جن میں وہ اپنے روزمرہ کے معمولات کے بارے میں بات کرتی ہیں۔ اس کے علاوہ وہ اپنی ویڈیوز میں خوبصورت پیغامات بھی دیتی ہیں۔
اداکارہ نے یوٹیوب ویڈیو پر راحت فتح علی خان کی اپنے ملازم کو مارنے کی ویڈیو تنازعہ پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔
اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ’میں نے پچھلے کچھ دنوں میں بہت سی بری چیزیں دیکھی ہیں۔ ہمارا رویہ لوگوں کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ غصہ کرنا اسلام میں حرام ہے۔ اس کے علاوہ، مجھے چائے یا ایسی کسی چیز کی لت نہیں ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اس طرح کی کسی چیز پر انحصار کرنا پسند نہیں کرتی کیونکہ وہ غصے کا باعث بنتے ہیں، ایک بار ایک لڑکی نے مجھے بتایا کہ اس کی اپنے منگیتر سے اس وقت لڑائی ہوئی جب وہ نشے میں تھا‘۔
اداکارہ نے کہا کہ ’مجھے سمجھ نہیں آتا کہ پڑھے لکھے لوگ ڈپریشن کی وجہ نشے کی لت کیوں لگ جاتے ہیں۔ ہاں، اگر انتہائی غریب لوگ نشے کے عادی ہیں، تو ہم سمجھ سکتے ہیں کیونکہ یہ ان کے لیے راہِ فرار ہو سکتا ہے، لیکن پھر بھی، یہ کسی کو نہیں کرنا چاہیے‘۔
انہوں نے مزید کہا، ’اس کے علاوہ مجھے اپنی ہاؤس ہیلپ کے ساتھ میرا برتاؤ جاننے کے بارے میں بہت سارے سوالات مل رہے تھے، میں ان سے بہت پیار کرتی ہوں۔ میں ان کے بغیر نہیں رہ سکتی، اور وہ میرے بغیر نہیں رہ سکتے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں اکثر اپنے ہاؤس ہیلپ سے اپنی محبت کا اظہار کرتی ہوں۔ کمزور پر ہاتھ اٹھانا عقلمندی نہیں ہے‘۔