خوبصورت جلد کے لیے اہم غذا دہی
آج کے دور میں زیادہ تر خواتین اپنی جلد کے حوالے سے کافی حساس ہوتی ہیں اور اس کی خوبصورتی کے لیے کئی جتن کرتی ہیں جب کہ دہی میں موجود خصوصی آکسیڈ جلد کو بہتر نشوونما فراہم کرتے ہیں ۔اس کے علاوہ جلد میں موجود ڈیڈ سیلز کا بھی خاتمہ کرتے ہیں۔
کریمی سفید رنگت کا حامل دہی نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفیدو فائدہ مند ہے بلکہ اس میں موجود قدرتی صحت بخش اجزاء کی خصوصات جلد کو صحت مند اور بالوں کو مضبوطی فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
اس میں بڑی مقدار میں (لیکٹک ایسڈ) کی خوبی موجود ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کی نگہداشت وحفاظت کے لیے بہت کارآمد ہے۔
دہی کی مدد سے آپ تھکی ہوئی پژمردگی کا شکار اور گہری رنگت کی حامل جلد میںدوبارہ جان ڈال سکتی ہیں اور اس میں قدرتی دلکشی ونکھار پیداکرسکتی ہیں۔
ایک پیالے میں گاڑھادہی لیں۔ اس کوہلکے سے نم چہرے پرنہایت ملائمت کے ساتھ اپلائی کرکے آہستگی سے مساج کریں اور 10-15منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔ اس کے بعد سادے پانی سے چہرہ دھوکر صاف کرلیں ۔
دہی میں موجودلیکٹک ایسڈ قدرتی ہائیڈرو آکسائل ایسڈ ہے جوجلد کونمی اور ہمواریت فراہم کرنے اور ایکسفولیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
-
اسکینڈلز 5 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 5 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام