گیلے آئی فون کو چاول میں رکھنے سے خبردار رہیں
اگر آپ بھی اپنے آئی فون کو پانی کے نقصان سے بچانے کیلئے چاولوں کے تھیلے میں ڈال کر سُکھاتے ہیں تو اب سے یہ عمل بالکل بھی نہیں کیجئے گا۔
کچھ لوگوں میں یہ گماں پایا جاتا ہے کہ خشک چاول آئی فون کی نمی کو سکھانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں تاہم اب ایپل نے اپنے صارفین کو ایسا کرنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایپل سپورٹ کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ صارفین اپنے آئی فون کو چاول کے تھیلے میں نہ ڈالیں، ایسا کرنے سے چاول کے چھوٹے ذرات آئی فون کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔
ایپل کے نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بغیر پکے ہوئے چاول آئی فون کو خشک کرنے میں مؤثر نہیں ہیں۔
تاہم اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آئی فون صارفین فون گیلا ہوجانے کی صورت کیا کریں؟
ایپل نے صارفین کو دیے گئے مشورے میں بتایا ہے کہ اگر آپ کا فون گیلا ہوجائے تو اسے کنیکٹر کی طرف سے نیچے رکھ کر آدھے گھنٹے تک خشک ہونے کیلئے رکھ دیں، اگر فون مکمل طور پر خشک ہوجائے تو چارج کرلیں بصورت دیگر ایک دن کیلئے فون کو اسی حالت میں خشک ہونے دیں۔
اگر آپ کا فون بالکل کام نہیں کر رہا تو اسے فوراً بند کر دیں اور کوئی بٹن نہ دبائیں، اسے اس وقت تک چارج نہ کریں جب تک آپ کو یقین نہ ہو کہ یہ خشک ہوگیاہے۔
ایپل کے مطابق صارفین آئی فون کو external heat source یا compressed air کے ذریعے سے خشک نہ کریں۔
مزید برآں آئی فون کےکنیکٹر میں روئی یا ٹشو ڈال کر سکھانے کی بھی کوشش نہ کریں۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
صرف 51 روپےفیس لینے والا بالی وڈ اداکار کون ؟
-
فلم / ٹی وی 3 گھنٹے پہلے
’پشپا‘ کیلئے پہلی چوائس اللو ارجن نہیں تو پھر کون؟
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
کرسمس پر خوشیاں بانٹنے والے سانتا کلاز اصل میں کیسا دکھتا ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
شویتا بچن کی پہلی کمائی انٹرنیٹ صارفین کے ہوش اڑاگئی