چینی خاتون کی ’ہفتہ’ وار آمدنی 120 کروڑ ، مگر کیسے؟
محض 3 سیکنڈ کی نمائشی ویڈیو نے چینی خاتون کو کروڑ پتی بنادیا

چینی خاتون کی فی پراڈکٹ 3 سیکنڈ کی نمائشی ویڈیو پر ہفتہ وار 120 کروڑ روپے کی آمدنی نے دنیا کو دنگ کردیا۔
سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ کے دور میں آج کل ہرچیز آن لائن ہوگئی ہے۔ پڑھائی کیلئے ٹیوشن کلاسسز سے لے کرکسی بھی چیز کی خرید و فروخت، آج کل لوگ روزانہ آن لائن ویڈیوز بناتے ہیں اور انہیں یوٹیوب یا انسٹاگرام اور فیس بک جیسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پوسٹ کرکے لاکھوں روپے کماتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ایک ایسی ہی ویڈیو زیر گردش ہے جس میں چین سے تعلق رکھنے والی سوشل میڈیا انفلوئنسر نے اپنے آن لائن ویڈیو سے حیران کن آمدنی حاصل کرکے انقلاب پربا کردیا۔
کسی پروڈکٹ کو فروغ دینے کا ایک غیر روایتی اور تیز رفتار طریقہ اپنانے والی ژینگ نامی یہ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنی ویڈیوز میں ہر پراڈکٹ کو صرف اور صرف 3 سیکنڈ کیلئے اپنے صارفین کو دکھاتی ہے اور اس ویڈیوز سے وہ ہفتہ وار 120 کروڑ روپے کمارہی ہے۔
جی ہاں اپنی لائیو اسٹریمز کے دوران، ژینگ کی اسسٹنٹ اسے مختلف اشیاء پر مشتمل نارنجی باکس ایک ایک کر کے حوالے کرتی ہے جس کے بعدژینگ پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان اشیاء کو اپنے سوشل میڈیا صارفین کو دکھاتی ہیں۔
فی پراڈکٹ 3 سیکنڈ پر مشتمل ان ویڈیوز کے ساتھ ژینگ کی مہارت نے نہ صرف ہر دیکھنے والے کو دنگ کردیا بلکہ اسی کے ساتھ انکی آمدنی نے بھی صارفین کے ہوش اڑادیے۔
-
کھیل 6 گھنٹے پہلے
کوہلی نے ٹی20 سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کا اشارہ دیدیا
-
انفوٹینمنٹ 6 گھنٹے پہلے
ابھیشیک نے فلموں میں بولڈ مناظر سے گریز کرنے کیوجہ بتادی
-
فلم / ٹی وی 7 گھنٹے پہلے
سلمان خان کی آنے والی فلم 'سکندر' سے متعلق نئی اپڈیٹ جاری
-
بالی ووڈ 7 گھنٹے پہلے
بالی وڈ فلمیں اسٹار کڈز کیوجہ سے فلاپ ہونے لگیں