انتخابی نتائج کا انتظار، یا اللہ کوئی ’محمد جنید’ کو پانی ہی پلادے
اینکر محمد جنید کے مداح پریشان کیوں؟

8 فروری کو ملک بھر میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ کا عمل تو اختتام پذیر ہوگیا تاہم ووٹوں کی گنتی تا حال جاری ہے اور نتائج جاننے کیلئے سب کی نظریں ٹی وی اسکرین پرجمی ہوئی ہیں۔
الیکشن کی ووٹنگ سے لے کرنتائج کی براہ راست کوریج کرنے اور سب سے پہلے نتائج اپنے چینل پر نشر کرنے کیلئے تمام نیوز چینلز پر خصوصی ٹرانسمیشن جاری ہے ۔
ایسے میں جیو نیوز سے وابستہ اینکر پرسن محمد جنید مسلسل کئی گھنٹوں سے ٹرانسمیشن میں غیر سرکاری غیر حتمی نتائج پر کمنڑی کرنے میں مصروف ہیں جس پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔
بغیر کسی وقفے کے لگاتار میراتھون میں مصروف محمد جنید کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر منفرد تبصرے کرتے ہوئے اینکر کیلئے اپنی فکر کا اظہار کردیا۔کسی نے کہا کہ کوئی اینکر محمد جنید کو پانی ہی پلا دے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ ان کو آرام دے کر اب کسی اور کو کمنٹری کرنے کا موقع دینا چاہیے۔
’ایرن’ نامی صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھاکہ،’کوئی اللہ کا بندہ جیو نیوز والے محمد جنید کو پانی ہی پلا دے کیونکہ وہ مسلسل کمنٹری کر رہے ہیں۔’
اسی کے ساتھ دیگر صارفین نے بھی محمد جنید کے حق میں اپنی آواز بلند کرتے نظر آئے۔
-
فلم / ٹی وی 5 گھنٹے پہلے
مادھوری اور عامر فلاپ اداکار سے کامیاب فنکار تک
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
عمران خان کی رہائی سے متعلق مولانا طارق جمیل کی بڑی پیشگوئی
-
انفوٹینمنٹ 5 گھنٹے پہلے
'سکندر' کی تشہیر کیلئے سلمان خان کی لافٹر شیفس آمد؟
-
فلم / ٹی وی 6 گھنٹے پہلے
فلم 'راک اسٹار' کی OTT ریلیز کے بارے میں جانیے