پاکستان

شاہزیب خانزادہ بھی ’محمد جنید’ کی کمنٹری کے معترف

شاہزیب خانزادہ ’محمد جنید’ کی حمایت میں بول پڑے

Web Desk

شاہزیب خانزادہ بھی ’محمد جنید’ کی کمنٹری کے معترف

شاہزیب خانزادہ ’محمد جنید’ کی حمایت میں بول پڑے

شاہزیب خانزادہ  بھی ’محمد جنید’ کی کمنٹری کے معترف

8 فروری پاکستان بھر میں جاری عام انتخابات کی ووٹنگ کے بعداب  نتائج کا اعلان باقی ہے،اپنی سیاسی پارٹی اور پسندیدہ شخصیات کی جیت کے منتظر عوام اور سوشل میڈیا صارفین کی نظریں ٹیلی ویژن اسکرین پر جمی ہوئی ہیں۔

ایسے میں جہاں تمام نجی چینلز الیکشن کی خصوصی ٹرانسمیشن میں مصروف عمل دکھائی دے رہے ہیں وہیں جیو نیوز بھی لمحہ بہ لمحہ الیکشن کے نتائج سے عوام کو باخبر رکھنے کی کوشش میں لگا ہوا ہے۔

جیونیوز پر جاری اس ٹرانسمیشن کو کامیابی سے جاری رکھنے میں محمد جنید کا نام اور انکی ٹرانسمیشن تمام پروگرام میں سرفہرست ہے۔

کئی صارفین کی جانب سے محمد جنید کی تعریف کے ساتھ اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ نے بھی بیان جاری کردیا جس میں انہوں نے کئی گھنٹے سے جاری الیکشن کی خصوصی میراتھون میں ساتھی اینکر پرسن محمد جنید کی کنٹری کی تعریف کرتے ہوئے انکی ہمت کو سراہا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پاکستانی صحافی، کالم نگار اور نیوز اینکر شاہزیب خانزادہ نے پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے محمد جنید کی ہمت اور حوصلے کو سراہتے ہوئے لکھا کہ،’جنید محمد شاندار میراتھن رنر ہیں جو بہترین انداز سے انتخابی نتائج سے آگاہ کر رہے ہیں۔’

شاہزیب کی پوسٹ پر کئی صارفین نے اس خصوصی میراتھون کی تعریف کر ڈالی اور لکھا کہ،’جیو اس انتخابی دن کے ہر سیکنڈ کو اپ ڈیٹ کرکے اچھا کام کر رہا ہے۔’

تازہ ترین