خواتین

’السی’ سے لائیں چہرے پر نکھار

Web Desk

’السی’ سے لائیں چہرے پر نکھار

’السی’ سے لائیں چہرے پر نکھار

خواتین عموماً چہرے پر نکھار لانے کیلئے گھریلو ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں۔

لیکن یہاں ہم آپکو ایک ایسا جادوئی ٹوٹکہ بتانے جارہے ہیں جسکے استعمال سے آپ کے چہرے کی رنگت دیکھتے ہی دیکھتے گوری اور نکھرتی نظر آئے گی۔

آج ہم آپ کو گھر بیٹھے السی اور جو کے آٹے کا کلینزر بنانا سکھائیں گے جو آپ کے چہرے کو گورا بھی کرے گا، داغ دھبے بھی دور کرے گا اس کے ساتھ ہی آپ کی خراب جلد اور فائن لائنز، سن برن، جھائیاں اور کھلے مساموں کی صفائی میں بھی مدد ملے گی۔

اجزاء:

جو کا آٹا

السی کے بیج پسے ہوئے

نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر

چاول کا آٹا

دہی

طریقہ:

• ایک پیالی میں ہم وزن جو کا آٹا، السی کے بیج، پسے ہوئے نارنگی کے چھلکوں کا پاؤڈر، چاول کا آٹا اور دہی شامل کریں۔ ان کو اچھی طرح ملائیں اور اس کو چہرے پر لگا کر مساج کریں پھر پانچ سے دس منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔

• سوکھنے پر چہرے کو ٹھنڈے پانی سے دھو لیں۔

اس کا استعمال آپ کو فوری نتائج نہیں دے گا۔ بلکہ کچھ وقت درکار ہوگا۔۔ لیکن روزانہ اس کا استعمال آپ کی جلد کو کیمیکل سے بھی بچائے گا اور ایکنی میں بھی آپ کو واضح فرق نظر آئے گا۔

تازہ ترین