انفوٹینمنٹ

مومنہ اقبال کا حسن زندگی میں مشکلات کی وجہ بن گیا

مومنہ اقبال اپنے حسن سے پریشان کیوں ؟

Web Desk

مومنہ اقبال کا حسن زندگی میں مشکلات کی وجہ بن گیا

مومنہ اقبال اپنے حسن سے پریشان کیوں ؟

مومنہ اقبال کا حسن زندگی میں مشکلات کی وجہ بن گیا

پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنے بے تحاشہ حسن کے سبب بڑھتی مشکلات کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

سال 2018 میں ڈراما سیریل ' پارلر والی لڑکی' سے شوبز کرئیر کا آغاز کرنے والی اداکارہ مومنہ اقبل کو ڈراما ' احسان فراموش' میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے کے سبب عوام کی پذیرائی حاصل ہوئی۔

مومنہ کے دیگر مشہور پراجیکٹس میں ڈراما 'خدا اور محبت 3' ، عہدِ وفا اور 'عشق میں کافر' اور فلم 'دال چاول' شامل ہیں۔

مونمہ اقبال ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے حسن کے سبب بھی عوام کے دلوں پر راج کرتی ہیں لیکن انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں اسی حسن کے سبب پیش آنے والی پریشانیوں کا انکشاف کیا۔

اداکارہ نے عمران اشرف کے ٹاک شو 'مذاق رات' میں شرکت کی جہاں ان سے پوچھا گیا کہ ' کیا آپ کو آپ کے حسن نے ہمیشہ فائدہ ہی پہنچایا یا کچھ مشکلات بھی پیش آئیں؟'

اس سوال پر مومنہ نے جواب دیا کہ ' مجھے فائدے سے زیادہ مشکلات کا سامنا ہی کرنا پڑا ہے۔ چاہے بات اسکول کے دنوں کی کی جائے یا پھر پیشہ ورانہ زندگی کی مجھے لوگوں کے رویے ایک جیسے ملے'۔

انہوں نے اپنے موقف کی وضاحت دیتے ہوئے بتایا کہ ' میرے ارد گرد وہ لوگ جنکو میں اپنا دوست مانتی ہوں وہ بھی اکثر مجھ سے حسد کرتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ ' میرے حسن کے سبب ارد گرد موجود لوگ غیر محفوظ ہوجاتے ہیں۔ انکو میری شکل و صورت سے مسئلہ ہوتا ہے۔ مجھے اکثر ایسا محسوس کروایا گیا کہ تم میں کچھ خاص نہیں ہے خود کو کچھ الگ خوبصورت مت سمجھو'۔