سلمان خان، شاہ رخ خان، اور جان ابراہم کے عجیب و غریب مشاغل
اب پتہ نہیں یہ مشغلہ ہے یا علت، جنون ہے یا جذبہ، سیلیبریٹیز کچھ بھی کریں ان کی عادتیں، خصلتیں، معمولات یا دلچسپیاں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں اور زبان زد خاص و عام ہوتی ہیں۔
جان ابراہم :
دھوم فلم سے موٹر سائیکل پر دھوم مچانے والے بولی وڈ اسٹار جان ابراہم کی جان موٹرسائیکل ہے۔ جی ہاں جان ابراہم موٹر سائیکلوں کے دیوانے ہیں خاص طور پر اسپورٹس بائیک ان کی فیورٹ سواری ہے جب ہی تو وہ فلم دھوم میں موٹر سائیکل پر بہت جچ رہے تھے۔
سلمان خان:
کنوارہ کمپنی کے سلطان سلمان خان عام سا ٹشو یا رومال استعمال نہیں کرتے بلکہ دبنگ خان کوچاہئے ہوتا ہے ریشم کا کپڑا۔ یہی نہیں اس کا صابن ہوتو وہ بھی قدرتی پھلوں اور سبزیوں کے ایکسٹریکٹس سے بنا ہوا۔
شاہ رخ خان:
بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان ٹی شرٹس اور نیلی جینز کے دیوانے ہیں۔ درحقیقت شاہ رخ خان کے پاس1500 سے بھی زیادہ جینز کی پینٹیں ہیں اور انہیں غیر رسمی ملبوسات میں زیادہ دلچسپی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ کنگ خان ٹیکنالوجی کے بھی شوقین ہیں اور انہیں نت نئی ڈیوائسز اور ویڈیو گیمز کا جنون ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز