انفوٹینمنٹ

پیپلزپارٹی کی ریلی میں بھارتی اداکار فیروز خان؟

فیروز خان ابھی زندہ ہیں؟ پی پی پی کی ریلی میں دیکھے گئے

Web Desk

پیپلزپارٹی کی ریلی میں بھارتی اداکار فیروز خان؟

فیروز خان ابھی زندہ ہیں؟ پی پی پی کی ریلی میں دیکھے گئے

پیپلزپارٹی کی ریلی میں بھارتی اداکار فیروز خان؟

پاکستان پیپلزپارٹی کی الیکشن 2024 کی پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد نکالی گئی ریلی میں شیری رحمان کے ہمراہ بھارتی اداکار فیروز خان کو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے۔

8 فروری پاکستان میں عام انتخابات ہوئے جس میں عوام نے بڑھ چڑھ حصہ لیا اور ہر کوئی اپنی پسندیدہ پارٹی اور نمائندگان کو جتوانے کیلئے پُرعزم نظر آیا۔

اگرچہ متعدد پولنگ اسٹیشن سے سلو ووٹنگ اور دھاندلی کی شکایات موصول ہوئیں وہیں بعض حلقوں میں توقع کے مطابق جیت حاصل ہونے پر ووٹرز خوش بھی دکھائی دیے۔

پولنگ کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری تنائج کا سلسلہ شروع ہوا جس میں ایسے ایسے فاتح سامنے آنے لگے کہ جن کو دیکھ کر سب دنگ رہے گئے۔ ان میں سب سے زیادہ حیران پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے لاہور میں جیتنے کی خبر شامل تھی۔

اگرچہ ووٹوں کی گنتی پوری نہیں ہوئی تھی لیکن موصول ہونے والا نتیجہ بلاول کی فتح کا اعلان کر رہا تھا جس کے بعد پی پی پی کے جیالے خوشی میں گھروں سے باہر نکل آئے۔شیری رحمان نے کارکنان کے ساتھ ایک ریلی بھی نکالی جس میں ایک ایسا حیران کن منظر دیکھنے کو ملا جو لاہور میں بلاول بھٹو کی فتح سے بھی زیادہ ناقابلِ یقین تھا۔

دراصل شیری رحمان کے برابر میں بھارتی آنجہانی اداکار فیروز خان کو کھڑے دیکھا گیا جو فلم 'ویلکم' میں نبھائے گئے کردار 'آر ڈی ایکس' کے خاص لُک میں نظر آئے۔

پیپلزپارٹی کی ریلی میں بھارتی اداکار فیروز خان؟

اس ریلی کی تصاویر جاری ہونے کی دیر تھی کے سوشل میڈیا ہر 'آر ڈی ایکس ابھی زندہ' ہیں کے جملے لکھے نظر آئے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ' ابھی یہ بولیں گے کہ ابھی ہم زندہ ہیں، یہ کیا ہورہا ہے آج کی تاریخ میں'۔

پیپلزپارٹی کی ریلی میں بھارتی اداکار فیروز خان؟

اگرچہ شیری رحمان کے ساتھ موجود شخص ہو بہ ہو فیروز خان دکھ رہا ہے لیکن وہ ان کی کاربن کاپی ضرور ہوسکتا ہے لیکن خود فیروز نہیں کیونکہ اداکار  27 اپریل 2009 کو دنیائے فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

تازہ ترین