بگ باس 17 کی خانزادی اپنا گھر پھر چھوڑ گئیں
بھارتی ریئیلیٹی شو 'بگ باس' کے 17ویں سیزن میں بطور کنٹیسٹنٹ شرکت کرنے والی ریپر فیروزہ خان عرف خانزادی اپنا گھر پھر چھوڑ گئیں۔
خانزادی نے بگ باس 17 میں شرکت کر کے اپنے حسن سے سب کے دل جیتے لیکن ایک باغی کھلاڑی کے طور پر سامنے آئیں جو شو کے ہوسٹ سلمان خان کے ساتھ بھی لڑ بیٹھیں۔
خانزادی نے بگ باس سے قبل بھارتی گلوکاری کے شو 'ہسل' میں شرکت کی اور ایک ریپر کے طور پر لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں جس کے بعد انہیں بگ باس میں لیا گیا۔
گلوکارہ کا تعلق آسام سے ہے جو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے اپنا گھر چھوڑ کر ممبئی بھاگ آئی تھیں اور اس بات کا اعتراف انہوں نے بگ باس میں بھی کیا۔
بگ باس میں خانزادی اور شو کے فرسٹ رنر اپ ابھیشیک کمار کے ساتھ کیمسٹری کو ناظرین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا اور مداح ان کو گھر سے باہر آکر بھی محبت کے رشتے میں بندھا دیکھنا چاہتے ہیں۔
حال ہی میں میڈیا پرسنز نے ابھیشیک سے خانزادی کے حوالے سے پوچھا جس کے جواب میں انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ 'میں خانزادی سے مل نہیں پایا اور وہ گڑگاؤں منتقل ہوگئی ہے'۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'میں خانزادی سے ضرور ملوں گا، لیکن ہاں ابھی تک مل نہیں سکا اور یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ پارٹی میں آئیگی کہ نہیں'۔
-
اسکینڈلز 4 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 4 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 5 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام