ادتیا نارائن کی دورانِ کنسرٹ مداح کیساتھ مار پیٹ
ادتیا نارائن مداح پر برہم، مائیک سے مارا اور موبائل پھینک دیا
بھارتی گلوکار ادت نارائن کے بیٹے ادتیا نارائن کی اپنے کنسرٹ کے دوران مداح کو مائیک سے مارنے اور اس کا موبائل چھین کر پھینک دینے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
ادتیا نارائن نہ صرف ایک گلوکار ہیں بلکہ انہوں نے شوبز کی دنیا بطور چائلڈ اسٹار قدم رکھا۔ وہ 1995 میں فلم ’رنگیلا‘ میں چھوٹے سے بچے کر کردار میں نظر آئے۔
1997 میں ادتیا نے شاہ رخ خان کی فلم ’پردیس‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے اور 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘ میں سلمان خان کے بیٹے کے کردار میں نظر آئے۔
ادتیا نے بطور ہیرو سال 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’شپِت‘ میں کام کیا جو ایک ہرر لو اسٹوری تھی۔
اداکاری کی دنیا میں خاص کامیابی حاصل نہ کرنے کے بعد آدتیا گلوکاری میں اپنا نام کمانے کی کوشش کرتے دکھے لیکن اس میں زیادہ کامیاب نہ ہوئے اور پھر میوزک شو کی میزبانی کو اپنا پروفیشن بنا لیا۔
ادتیا نارائن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے جس میں انہیں اپنے کنسرٹ کے دوران اسٹیج کے ساتھ کھڑے مداح کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
وائرل ویڈیو میں آدتیا گانا گاتے گاتے ایک منچلے کے ہاتھ پر مائیک سے حملہ کرتے دکھے اور پھر اس کے ہاتھ سے موبائل چھین کر دور پھینکتے دکھے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین ادتیا نارائن کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے نظر آرہے ہیں۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام