'ہیڈ فون' کی تیز آواز سے اپنے کانوں کی حفاظت کیسے کی جائے؟
ہیڈ فون کے زیادہ استعمال سے آپ کی سماعت کے متاثر ہونے کا خطرہ رہتا ہے کیونکہ بلند آواز کانوں کے ذریعے دماغ کے مخصوص حصے پر منفی طور پر اثرانداز ہو سکتی ہے۔
کیا ہیڈ فون سماعت کو متاثر کرتے ہیں؟
بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ اگرچہ قوت سماعت کا کم ہونا ایک فطری اعمل ہے، تاہم بعض اوقات براہ راست شور بھی سماعت کو متاثر کرنے کی بڑی وجہ بنتا ہے۔
میڈیکل کے حوالے سے ایک ویب سائٹ کی جانب سے سال 2022 میں شائع ہونے والی ایک سروے رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 80 فیصد افراد، جن کی عمریں 13 سے 18 برس تھیں، دن میں 1 سے 3 گھنٹے موسیقی سننے کے لیے ہیڈ فون کا استعمال کرتے تھے۔
سال 2021 میں کیے جانے والے ایک سروے میں یہ انکشاف ہوا تھا کہ دنیا بھر میں 1 عشاریہ 7 فیصد افراد سماعت کے مسائل سے دوچار ہیں۔
اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بیشتر افراد جنہیں سماعت کے مسائل کا سامنا ہے وہ دن کا بیشتر وقت ہیڈ فون استعمال کرتے ہیں۔
ہیڈ فون سماعت پر کس طرح اثرانداز ہوتے ہیں؟
ہیڈ فون کے ذریعے بلند آواز جب سماعت سے بارہا ٹکراتی ہے تو وہ کان کے اندرونی خلیات اور دماغ کے مخصوص حصے کو متاثر کرتی ہے۔
مختلف اقسام کی آوازیں جو کان کے پردوں سے ٹکراتی ہوئی دماغ کے مخصوص خلیات تک پہنچتی ہیں تو وہ ارتعاش پیدا کرتی ہیں۔ یوں اونچی آواز سے کان کے پردے میں پیدا ہونے والے ارتعاش میں اضافہ ہوتا ہے اور مسلسل ایسی کیفیت میں رہنا نقصان کا باعث بنتا ہے جس سے سماعت متاثر ہوتی ہے۔
کمزور سماعت کی کیا علامات ہے؟
مسلسل ہیڈ فون استعمال کرنے والوں میں سماعت کمزور ہونے کی بعض علامات ذیل میں دی جارہی ہیں:
1)گھٹی ہوئی آواز سنائی دیتی ہے۔
2) شور والے مقام پر آواز سننے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے۔
3) کانوں میں گھنٹی یا سیٹی جیسی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔
4) دوسروں کو یہ کہنا کہ دوبارہ کہیں کیا بولا تھا۔
سماعت کو محفوظ رکھتے ہوئے ہیڈ فون کس طرح استعمال کیا جائے؟
آواز کا لیول 70 ڈیسیبل تک رکھیں:
آپ اگر اپنی سماعت کی حفاظت کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں کہ آواز کی بلندی 70 ڈی بی سے بڑھنے نہ پائے۔ آواز اگر 85 ڈیسیبل تک ہوگی تو یہ آپ کی سماعت کو بتدریج متاثر کرسکتی ہے۔
کسی بھی آلے کے بغیر آپ آواز کی بلندی کو جانچ سکتے ہیں۔ جب آپ شور والے مقام پر کسی سے بات کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو آواز بلند کرنا ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس وقت آپ کی آواز کی بلندی 75 ڈیسیبل تک ہو گی۔
آواز کی پیمائش کرنے والی ایپس:
بعض سمارٹ فونز میں آواز کی پیمائش کو جانچنے کے لیے مخصوص ایپس موجود ہوتی ہیں جن کے ذریعے آپ آواز کو کنٹرول کرسکتے ہیں جو ہیڈ فون سے خارج ہوتی ہے۔
60/60 کی مشق کریں:
یہ ایک انتہائی آسان مشق ہے جس میں کوشش کریں کہ ہیڈ فون کے استعمال کے دوران والیوم کو 60 منٹ تک 60 فیصد تک رکھیں۔ بعدازاں ایک وقفہ لیں اس طرح سماعت کو نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکتا ہے۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
زارا نور اور حرا مانی کی سنیل شیٹی سے اچانک ملاقات
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
کرسٹوفر نولن کے آگے جنید اور ہمیش کا جادو نہ چل سکا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
'گھٹیا ذہنیت' بی پراک کا رنویر الٰہ آبادیہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت سے انکار
-
انفوٹینمنٹ 4 گھنٹے پہلے
ہانیہ عامر بھی بالی وڈ میں کام ڈھونڈنے لگیں