خواتین

عرق گلاب سے پائیں بے مثال خوبصورتی

Web Desk

عرق گلاب سے پائیں بے مثال خوبصورتی

عرق گلاب سے پائیں بے مثال خوبصورتی

گلاب کی پتیوں سے حاصل ہونے والا خالص عرق یوں تو بے شمار فوائد کا حامل ہے تاہم اس کے استعمال سے چہرے کی رونق اور خوبصورتی میں بھی اضافہ کرنا نہایت آسان ہے۔

قدیم زمانے سے عرق گلاب کا شمار خوبصورتی برقرار رکھنے  والی اشیا میں کیا جاتا ہے۔ اس سے جلد کی خوبصورتی اور چمک بڑھنے کے علاوہ آنکھوں میں بھی حیرت انگیز چمک پیدا ہوتی ہے۔

 جلد کے لیے عرق گلاب کے بہت سے فوائد ہیں۔ اس کا استعمال صبح وشام چہرہ دھونے کے بعد کیا جا سکتا ہے۔

چکنی جلد اور کھلے مسام کی جلد کے لیے عرق گلاب کو نہایت مفید مانا جاتا ہے۔

عرق گلاب کسی طرح سے نقصان نہیں دیتا ہے، بلکہ جسم اور ہاتھوں کی جلد میں تازگی، سفیدی اور نرمی پیدا کرتا ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈینٹس ہوتے ہیں۔ یہ جلد کو مضبوط کرتا ہے، اسے عیبوں اور نقائص سے پاک کر کے نکھار دیتا ہے۔ عرق گلاب کو جلد کی حفاظت، علاج کرنے اور الرجی سےچھٹکارا پانے کے لیے مختلف انداز میں استعمال کیا جاتا ہے۔

یہ اپنی دافع سوزش خصوصیات کی بدولت بہت ساری کریموں اور کاسمیٹکس میں استعمال ہوتا ہے۔ عرق گلاب جلد کو پرسکون بناتا اور بڑھاپے کی علامات کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

اگر آنکھوں کو دھونے کے لیے عرق گلاب تیار کیا جائے تو یہ آنکھوں کو چمکدار، واضح اور صاف کرتا ہے۔ یہ آنکھوں کے نیچے سوزش کو دور کرنے اور سیاہ حلقوں کو مٹانےمیں بھی استعمال ہوتا ہے۔

گلاب کا پانی سورج کی روشنی سے جلد کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اس کے لیے روئی کو گلاب کے پانی میں ڈبو کر منہ پر مساج کیا جائے تو دھوپ اثر نہیں کرتی۔

عرق گلاب میں پانی ملا کر پتلا کریں اور صبح کے وقت خالی پیٹ پینے سے رنگت میں سفیدی آئے گی۔

اسے بادام کے تیل کے تین قطروں کے ساتھ ملا کر استعمال کریں تو جلد سے سیاہ دھبے ختم ہوجاتے ہیں۔ یہ جلد پر جلنے کے نشان، زخموں اور سطحی انفیکشن سے نجات کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے۔

چہرے پر کیل مہاسوں سے نجات کے لیےعرق گلاب کا ایک چمچ لیموں کے عرق میں ملا کر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

تو آج ہی اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے عرق گلاب کا استعمال کریں۔

تازہ ترین