پاکستان

عمران خان کی بات 12 سال بعد سچ ثابت ہوگئی

سوشل میڈیا پیغام نے 12 سال بعد حقیقت کا روپ اختیار کرلیا۔

Web Desk

عمران خان کی بات 12 سال بعد سچ ثابت ہوگئی

سوشل میڈیا پیغام نے 12 سال بعد حقیقت کا روپ اختیار کرلیا۔

عمران خان کی بات 12 سال بعد سچ ثابت ہوگئی

سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ایک سوشل میڈیا پیغام نے 12 سال بعد حقیقت کا روپ اختیار کرلیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان کا 17 جنوری 2012 کا ایک ٹوئٹ بڑی تعداد میں زیر گردش ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’آج پاکستان میں ایسی کسی جماعت کا وجود نہیں جو پی ٹی آئی کو شکست کا مزہ چکھا سکے‘۔

اب اگر الیکشن 2024 کے نتائج پر نگاہ ڈالیں تو اندازہ ہوتا ہے  کہ  عمران خان کی ماضی کی اس پوسٹ نے حقیقت کا روپ اختیار کرلیا ہے کیونکہ  آزاد امیدوار 101 نشستوں پر کامیاب ہوگئے جن میں سے 93 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت حاصل ہے۔

قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 75 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی جماعت بن گئی۔

پیپلز پارٹی نے 54 نشستیں جیت لیں، متحدہ قومی موومنٹ پاکستان 17 نشستوں پر کامیاب ہوگئی۔

مسلم لیگ ق اور جے یو آئی تین تین نشستوں پر کامیاب ہوگئی جبکہ استحکام پاکستان پارٹی نے دو اور مجلس وحدت المسلین، مسلم لیگ ضیاء اور بلوچستان نیشنل پارٹی نے ایک ایک نشست جیت لی۔ 

صارفین کا عمران خان کی پوسٹ کے ردعمل میں کہنا ہے کہ آج 12 سال بعد میرے قائد کی لکھی ہوئی بات پوری ہوئی۔

اس پوسٹ پر صارفین کے ردعمل پر ایک نظر:


تازہ ترین