پاکستان

سانحی 9 مئی: خان، قریشی اور شیخ رشیدکی ضمانتیں منظور

Web Desk

سانحی 9 مئی: خان، قریشی اور شیخ رشیدکی ضمانتیں منظور

سانحی 9 مئی: خان، قریشی اور شیخ رشیدکی ضمانتیں منظور

ملکِ پاکستان میں الیکشن 2024 کے 2 دن بعد عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی مختلف مقدمات میں ضمانتیں منظور ہو گئیں ہیں۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان اور ان کے سرگرم پارٹی رہنما شاہ محمود قریشی کی 1 درجن سے زائد مقدمات میں ضمانت منظور کر لی ہے۔

اے ٹی سی عدالت کے جج جسٹس اعجاز آصف نے عمران خان کی 12 مقدمات میں اور شاہ محمود قریشی کی 13 مقدمات میں ضمانت منظور کی ہے۔ 

دوسری طرف انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے شیخ رشید کو بھی رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی اور وقفے کے بعد سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہیں ہوا جبکہ شیخ رشید احمد کے وکلاء سردار عبدالرازق خان اور سردار شہباز عدالت میں پیش ہوئے۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کیسز سے متعلق سماعت چل رہی تھی۔

تازہ ترین