فوڈ

فروٹ کسٹرڈ سے سب کا منہ کردیں میٹھا

Web Desk

فروٹ کسٹرڈ سے سب کا منہ کردیں میٹھا

فروٹ کسٹرڈ سے سب کا منہ کردیں میٹھا

اجزاء:

کسٹرڈ2 پیکٹ، 

آڑو3 عدد، 

کیلے 4 عدد، 

سیب 3 عدد، 

انگور 100 گرام، 

دودھ1 لیٹر،

چینی آدھی پیالی۔

ترکیب:

آڑو اور کیلے چھیل کر گول قتلے کاٹ لیجئے اور سیب بھی انگور کے دانے ڈنڈیوں سے علیحدہ کر کے صاف کر لیجئے۔ دودھ دیگچی میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیجئے۔ تھوڑے سے دودھ یا پانی میں کسٹرڈ گھول لیجئے۔ جب دودھ ابلنے لگے تو اس میں کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ساتھ ساتھ چمچہ ہلاتے جائیے تاکہ گٹھلی نہ بننے پائے۔ تھوڑا سا گاڑھا ہونے پر چینی ڈال دیجئے اورمزید پکائیے۔ 

گاڑھا ہونے پر اتار لیجئے۔ اب ایک شیشے کے پیالے میں آدھا کسٹرڈ ڈالیے۔ اس کے بعدکیلے کے قتلے, سیب اور انگور کے دانے ڈال کر اوپر باقی کسٹرڈ ڈال دیجئے اور ٹھنڈا کر کے فریج میں رکھ دیجئے۔ جم جائے تو نکال کر شوق فرمائیے۔

تازہ ترین