خواتین

پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

برطانوی گولڈ میڈل حاصل کر کے سر فخر سے بلند کردیا۔

Web Desk

پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا

برطانوی گولڈ میڈل حاصل کر کے سر فخر سے بلند کردیا۔

پاکستانی آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے  بین الاقوامی اعزاز اپنے نام  کرلیا

پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری نے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یاسمین لاری کو نامور بین الاقوامی اعزاز جین ڈریو سے نوازا گیا۔یہ ایوارڈ خصوصا ان خواتین کو دیا جاتا ہے جو مردوں کے لیے سمجھے جانے والے شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دیتی ہیں۔

پاکستان کی پہلی خاتون آرکیٹیکٹ یاسمین لاری، جنہوں نے اس ہفتے گولڈ میڈل حاصل کر کے سر فخر سے بلند کردیا۔

یہ ایوارڈ یاسمین  لاری کو رائل انسٹی ٹیوٹ آف برٹش آرکیٹیکٹس (RIBA) کی جانب آرکیٹیکٹ کے شعبے  میں اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر دیا گیا۔

یاسمین لاری ایک نامور آرکیٹیکٹ ڈیزائنر ہیں جو کراچی کی معروف ترین عمارتیں ڈیزائن کر چکی ہیں جن میں فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) اور پاکستان اسٹیٹ آئل ہاؤس کی عمارت بھی شامل ہیں۔

یاسمین لاری کراچی کے علاوہ لاہور میں بھی مشہور انگور باغ ہاؤسنگ سوسائٹی کا پروجیکٹ ڈیزائن کر چکی ہیں، وہ بہت سے دیگر پروجیکٹس بھی اپنی نگرانی میں تیار کر چکی ہیں۔

انہوں نے 2007 میں بانس کی لکڑی سے بھی کام کرنا شروع کیا جس سے انہوں نے سوات میں مہاجرین کے لیے کچن بنائے اور پھر بعد میں انہوں نے سیلاب زدہ متاثرین کے لیے کمیونٹی سینٹرز بھی قائم کیے۔

یاد رہے کہ 1980 میں یاسمین لاری نے اپنے شوہر سہیل ظہیر لاری کے ساتھ مل کر ہیریٹیج فاؤنڈیشن آف پاکستان کی بنیاد بھی رکھی، جس نے اب تک  50 ہزار رہائش گاہیں تعمیر  کیں۔

تازہ ترین