ٹیکنالوجی
فیس بک پر نوکریوں کے جعلی اشتہار، عوام خبردار!
فیس بک پر نوکریوں کے جعلی اشتہار، عوام خبردار!
نوکریوں کے خواہشمند افراد فیس بک پر اشتہار دیکھ کر نوکری کیلئے درخواست دینا چاہتے ہیں تو خبردار ہوجائیں۔
رپورٹ کے مطابق سائبر سیکیورٹی ماہرین نے فیس بک پر جعلی اشتہاری کمپین سے متعلق عوام کو الرٹ جاری کردیا۔
سیکیورٹی ماہرین کےمطابق یہ جعلی کمپنیاں عوام اور سوشل میڈیا صارفین کو جھانسہ دے کر ان کی ونڈوز ڈیوائس میں میلویئر انسٹال کر دیتی ہے۔
اس حوالے سے ٹرسٹ ویو اسپائڈر لیبز کی ٹیم کی جانب سے بتایا گیا کہ کس طرح ایک گمنام شخص نے ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ نوکریوں کے لیے ایک فیس بک کمپین بنائی۔
وہ افراد جو اس لنک پر کلک کرتے ہیں ان کو ایک پی ڈی ایف فائل دی جاتی ہے جس میں ’ایکسس ڈاکیومنٹ‘ کا ایک بٹن ہوتا ہے۔ بٹن کو کلک کرنے کے بعد ایک سلسلہ شروع ہوتا ہے جو Ov3r_Stealer نامی معلومات چرانے والا پروگرام فعال کر دیتا ہے۔
ٹرسٹ ویو اسپائڈر لیبز نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ یہ میلویئر پاسورڈ اور کرپٹو والٹ کی معلومات کو چرانے کے لیے بنایا گیا ہے اور یہ معلومات اکٹھی کرکے ایک ٹیلی گرام چینل پر بھیجتا ہے جہاں یہ گمنام شخص اس معلومات کو دیکھتا ہے۔
پاسورڈ اور کرپٹو والٹ ڈیٹا کو چرانے کے علاوہ Ov3r_Stealer آئی پی ایڈریس پر مبنی مقام کی معلومات، ہارڈویئر کی معلومات، کوکیز، کریڈٹ کارڈ ڈیٹا، آٹو فلز، براؤزر ایکسٹینشن، مائیکروسافٹ آفس ڈاکیومنٹ اور ونڈوز ڈیوائس میں انسٹال کی گئی اینٹی وائرس اشیاء کی فہرست بھی چرا سکتا ہے۔
ٹرسٹ ویو کے مطابق یہ میلویئر حال ہی میں رپورٹ کیا گیا ہے اور ممکنہ طور پر فیمیڈرون نامی میلویئر کا نام بدل کر Ov3r_Stealer رکھا گیا ہے۔ لیکن دونوں کے درمیان فرق یہ ہے کہ فیمیڈرون کو C# میں بنایا گیا تھا۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Truth behind Vicky Kaushal’s 'Dhurandhar 2' casting rumours revealed
Chris Noth opens up about strained relationship with Sarah Jessica Parker
Sophie Turner opens up about travel dreams and challenging role in 'Steal'
A$AP Rocky reveals how his children's personalities differ from each other
Hailey Bieber shows off sweet moment with Justin Bieber and Baby Jack
A$AP Rocky reveals ‘Don’t Be Dumb’ world tour full dates
Ryan Coogler opens up about awkward moment with Michael B. Jordan over ‘Sinners’
Karol G and Feid’s love story ends after months of intense rumours


