دلچسپ و خاص
کیا باربی ڈول کو ’ڈاؤن سنڈروم‘ ہے ؟
نئی باربی بھی خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، ایلی اس کو دیکھ کر جزباتی ہو گئیں
کیا باربی ڈول کو ’ڈاؤن سنڈروم‘ ہے ؟
نئی باربی بھی خوبصورتی میں کسی سے کم نہیں، ایلی اس کو دیکھ کر جزباتی ہو گئیں
معروف امریکی کھلونا سازکمپنی ’میٹل‘ نے باربی ڈال کی نئی رینج متعارف کروائی ہے جس میں باربی کو ڈاؤن سنڈروم والے افراد کے خدوخال کے ساتھ بنایا گیا ہے۔
ڈاؤن سنڈروم ایک جنیاتی بیماری ہے جس کے مریض دماغی اور جسمانی طور پر مختلف ہوتے ہیں اور انکی دماغی نمو بھی متاثر ہوتی ہے۔
ڈاؤن سنڈروم کے مرض میں مبتلا افراد کے چہرے عام طور پر ایک مخصوص خدوخال پر مبنی ہوتے ہیں۔ ایسے افراد کی کان چھوٹے، آنکھیں بڑی اور باہر اور اوپر کی طرف نکلی ہوتی ہیں، ناک تھوڑی بیٹھی ہوئی ہوتی ہے اور زبان اکثر باہر کی طرف نکلی ہوتی ہے۔ ان افراد کی انگلیاں چھوٹی جبکہ ان کے پٹھے اور جوڑ ڈھیلے ہوتے ہیں جو انکے جسم کو کافی لچکدار بناتا ہے۔
کھلونا ساز کمپنی نے اس باربی کے خدوخال ڈاؤن سنڈروم کا شکار افراد کے جیسے ہی بنائے ہیں اور باربی کے گلے میں 21ویں کروموزوم کے ڈیزائن کا ہار، پیروں اور ٹخنوں میں آرتھوٹکس اور سفید رنگ کی فراک جس پر پیلے اور نیلے پھول بنے ہوئے ہیں زیب تن کروائی ہے۔
میٹل کی جانب سے بنائی گئی اس نئی باربی کا اصل مقصد دنیا بھر کے بچوں کو ڈاؤن سنڈروم کے مرض کے متعلق آگاہ کرنا ہے اور ڈاؤن سنڈروم سے متاثرہ بچوں کو احساسِ محرومی سے بچا کر ان کے جیسی گڑیا کوعام کرنا ان بچوں میں انکے مختلف خدوخال کو خوشی خوشی تسلیم کروانا ہے۔
معروف برطانوی ماڈل ایلی گولڈ اسٹین جنکو خود بھی ڈاؤن سنڈروم ہے، انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اس نئی باربی کے ساتھ فوٹو شوٹ کی تصاویر بھی شئیر کی ہیں۔
اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ویڈیو میں ایلی نئی باربی کے ساتھ فوٹو شوٹ کروا رہی ہیں اور کہتی سنائی دیتی ہیں کہ جب انہوں نے اس بابی کو پہلی مرتبہ دیکھا تو وہ بے حد جزبابتی ہو گئی تھیں، انکو اس بابری کو دیکھ کر خوشی ہوئی اور فخر بھی کہ اب بچے اس باربی کے ساتھ کھیل سکیں گے اور ڈاؤن سنڈروم کا شکار بچے اس کو پا کر یہ سیکھیں گے کہ ہر انسان ایک دوسرے سے مختلف ہوتا ہے۔
مزید خبریں
-
ہاتھ کی لکیروں کے چند دلچسپ حقائق
-
دنیا کا مہنگا ترین آنسو، اُونٹ کا آنسو، سانپ کے زہر کا تریاق
-
ایپل کیمرہ ٹیکنالوجی ایک اور انقلابی پیش رفت کی جانب گامزن
-
کیا ہالی وڈ واک آف فیم میں شامل ہونے کیلئے رقم ادا کی جاتی ہے؟
-
پریش راول کی 'ہیرا پھیری3' میں واپسی
-
اسٹارٹ اپ: نوجوانوں کا روشن مستقبل
-
اندر کی آواز یا دماغ کی چال؟ گٹ فیلنگ کی حیران کن حقیقتیں
-
میمز کی بھرمار نے کروڑوں کی لاگت سے تعمیر فلائی اوور کا ڈیزائن تبدیل کروادیا
-
بارش، پکوڑے اور ایک خوشگوار لمحے کی کہانی
-
تھرپارکر کے پہاڑوں سے قدیم انسانی مجسمہ دریافت
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Chris Brown, Usher set ‘Raymond & Brown’ tour dates
'Dhurandhar' lands in court over old song dispute
Meryl Streep criticizes First Lady, Melania Trump, for her fashion
Karan Johar meets Meryl Streep and almost loses his calm
Mark Consuelos grieves death of his ‘brilliant’ dad, Saul Consuelos
Tollywood announces strike after Rahul Banerjee’s sudden death
Fans compare Dakota Johnson’s romances after Role Model PDA moment
Khloé Kardashian shares honest take on body transformation: ‘No magic’
