انفوٹینمنٹ

ثانیہ مرزا نے کس کیلئے چہرے پر مسکراہٹ سجا لی؟

Web Desk

ثانیہ مرزا نے کس کیلئے چہرے پر مسکراہٹ سجا لی؟

ثانیہ مرزا نے کس کیلئے چہرے پر مسکراہٹ سجا لی؟

بھارتی ٹینس اٹار ثانیہ مرزا کے چھوٹے سے نیک عمل نے دنیا بھر کے لوگوں کے دل جیت لیے۔

ثانیہ مرزا کی میڈیا نمائندے کیساتھ ایک ویڈیو کے خوب چرچے ہیں ۔ مذکورہ ویڈیو میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ ثانیہ مرزا کھیلوں سے متعلق ایک تقریب میں شرکت کرنے کے بعد گھر روانہ ہو رہی تھیں اور انتہائی تھکاوٹ کے بعد بھی انہوں نے میڈیا نمائندے کیساتھ تصاویر بنوائیں۔

ہوا کچھ یوں کہ جیسے ہی یہ تقریب سے گھر کیلئے روانہ ہونے لگیں تو ایک مداح رپورٹر نے درخواست کی کہ آپ کیساتھ تصویر چاہیے تو انہوں نے کہا کہ’ ارے کوئی بات نہیں ،آؤ آپ' اس کے بعد انہوں نے تصویر بنوائی لیکن چہرے پر تھکن ہونے کے باوجود بھی مداح کا دل نہ توڑا اور یہ یادگار تصویر اچھی آئے اس لیے چہرے پر مسکراہٹ بھی سجا لی۔

 ثانیہ ہمیشہ کی طرح لال رنگ کے ویسٹرن ڈریس میں حسین لگ رہی تھیں ، جس کی تعریف تقریب میں شامل ان کے دوستوں اور میڈیا نمائندگان نے کھل کر کی۔


واضح رہے کہ مذکورہ تقریب خصوصاََ ثانیہ مرزا اور ان کے پارٹنر روہن کیلئے رکھی گئی تھی جہاں ان دونوں کے ٹینس کے 'مکسڈ ڈبل ' کھیل کے 25 سالوں پر نظر دوڑائی گئی اور وطن کیلئے ان کی کاوشوں اور قربانیوں کو سراہا گیا۔

اس موقعے کی بہترین تصاویر ثانیہ مرزا نے خود اپنے آفیشل فیسبک اکاؤنٹ سے شیئر کیں، جن سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس تقریب کو انہوں نے بہت انجوائے کیا جس کی وجہ سے ہی ان کے چہرے پر خوشی چھلکتی نظر آئی۔

تازہ ترین