انفوٹینمنٹ

نور ظفر کا معصومانہ انداز سوشل میڈیا پر چھاگیا

کوئی اتنا حسین کیسے ہوسکتا ہے؟

Web Desk

نور ظفر کا معصومانہ انداز سوشل میڈیا پر چھاگیا

کوئی اتنا حسین کیسے ہوسکتا ہے؟

نور ظفر کا معصومانہ انداز سوشل میڈیا پر چھاگیا

پاکستانی اداکارہ نور ظفر موسم سرما کی مناسبت سے سوشل میڈیا پر اپنی دلکش تصاویر جاری کرکے مداحوں کی تمام تر تعریفوں کا محور بن گئیں۔

منفرد اور نئے کردار کے ساتھ ڈراموں کی زینت بننے والی نور ظفر خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ جاری کی جس میں انہیں اونی ملبوسات میں لپٹے دیکھ کر مداح تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے۔

انسٹاگرام پر جاری ان تصاویر میں قاتلانہ آنکھوں میں سیاہ کاجل اور خوبصورت چہرے پر مدہم میک اپ  کے ساتھ سفید کیپ اور ہلکی گلابی ہوڈی پہنے اداکارہ نور ظفر کا حسن کسی قیامت سے کم معلوم نہیں ہورہا تھا۔

نور ظفر نے دو تصویروں والی گیلری  کے ساتھ کیپشن میں  موسم سرما سے متعلق ایموجیز کی ایک سیریز  بھی شامل کی جسے دیکھتے ہی ہزاروں مداحوں نے تبصروں کے سیکشن میں حسینہ کے لیے لائکس اور تعریفوں کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ باصلاحیت اداکار سارہ خان کی بہن نور ظفر خان کا  شمار شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے فنکاروں میں ہوتا ہے ،نور ظفر نے فیشن شوٹس کے لیے ماڈل کے طور پر اپنے سفر کا آغاز کیا اور جلد ہی ڈراموں میں بھی قدم رکھا۔

صرف یہی نہیں بلکہ اپنی اداکاری کے علاوہ 3 ملین سے زیادہ فالوورز رکھنے والی نور ظفر خان سوشل میڈیا پر بھی بے حد مقبول ہیں ۔

تازہ ترین