چہرے پر ابٹن لگائیں اور نکھار پائیں
قدرتی اجزاء سے تیار ہونے والا ابٹن یوں تو بے شمار خصوصیت کا حامل ہے لیکن یہ ابٹن آپ کے چہرے کو ایک نئی تازگی اور رونق بخشنے کیلئے بھی کافی مؤثر ہے۔
لیکن زرا ٹہریے آپ اس ابٹن کو بازاروں سے خریدنے کے بجائے گھر میں بھی تیار کرسکتے ہیں۔ گھر میں تیار ہونے والا یہ ابٹن دھوپ سے جھلسی اسکن اور داغ دھبوں کو صاف کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ وہ ماسک ہے جو قدرتی اجزاء سے مل کر بنتا ہے جیسے ہلدی ، صندل کی لکڑی کا پاؤڈر، چنے کا آٹا یا بیسن، دودھ اور گلاب کا پانی۔ یہ جلد کے مردہ خلیوں کو ختم کرتا ہے، سن ٹین (سورج کی شعاعوں سے جھلسنے والی جلد ) کو ہٹاتا اور چہرے سے غیر ضروری بالوں کا خاتمہ کرتا ہے۔
اس پیسٹ کو گردن، چہرے اور یہاں تک کہ پورے جسم پر بھی لگایا جا سکتا ہے۔ جب کچھ عرصے کے لیے باقاعدگی سے دہرایا جائے تو اس کا اثر اور بھی جادوئی ہوتا ہے
یہ بہترین نسخہ ہر عمر کی خواتین و حضرات کے لیے موزوں ہے۔
ابٹن کے اجزاء:
پیلی سرسوں 5 گرام
ہلدی 25 گرام
چنے 100گرام
چرونجی 25 گرام
ٹالکم پاؤڈر 1 ٹیبل اسپون
ترکیب:
ان تمام چیزوں کو ملا کر پیس لیں اور پاؤڈر بنالیں
خشک جلد والے:
خشک جلد والے اس کو دودھ کے ساتھ ملا کر لگائیں۔
چکنی جلد یا ایکنی والے:
جن کی جلد چکنی ہے یا چہرے پر ایکنی ہے وہ لوگ اس پاؤڈر کو دہی کے ساتھ ملا کر لگائیں۔
اس لیپ کو چہرے، گردن اور ہاتھ پیروں پر لگا کر 20 منٹ تک لگا رہنے دیں، اس کے بعد دھو لیں۔
استعمال کے بعد آپکے چہرے پرجو نکھار آئے گا وہ کسی اچھے پارلرسے کروائے گئے مہنگے فیشل سے بھی نہیں آیا ہو گا۔
-
انفوٹینمنٹ 2 گھنٹے پہلے
معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے پاس کتنی دولت ہے؟
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
لاہور کی اسموگ سے صبا قمر بھی شدید پریشان
-
انفوٹینمنٹ 3 گھنٹے پہلے
رباب، عدیل کا عبرتناک انجام کیوں نہیں ہوا؟ رائٹر نے بتادیا
-
اسکینڈلز 3 گھنٹے پہلے
‘جو چاہوں وہ کروں گی‘علیزے شاہ کی ایک کے بعد ایک بولڈ ویڈیوز