وائرل اسٹوریز

اداکارہ عریشہ رضی کا اپنی شادی پر زبردست رقص

Web Desk

اداکارہ عریشہ رضی کا اپنی شادی پر زبردست رقص

اداکارہ عریشہ رضی کا اپنی شادی پر زبردست رقص

معصوم پاکستانی اداکارہ  و ماڈل عریشہ رضی کا اپنی بارات پر دولہا کے سامنے  کیے گئے بہترین رقص نے محفل لوٹ لی۔

ڈھولکی، برائیڈل شاور، دعائے خیر اور مایوں کے بعد ان کی بارات کی ویڈیو کے چرچے چاروں اطراف ہیں۔

بارات کے دن کی مناسبت سے عریشہ لال رنگ کا عروسی جوڑا اور حسین جیولری پہنے دکھائی دیں جبکہ ان کے شوہر عبد اللہ نے سیاہ رنگ کی شیروانی اور لال رنگ کا قلا زیب تن کر رکھا تھا، اس لک میں یہ دولہا و دلہن دونوں ہی انتہائی حسین دکھ رہے تھے۔

شادی کی محفل کو یادگار بنانے کیلئے اداکارہ عریشہ نے بھاری بھرکم عروسی لباس میں ہی دھماکے دار پرفارمنس دی، انہوں نے مشہور 'بھارتی گانے کرنٹ لگا رے' پر رقص کیا، ان کے جوشیلے رقص کو دیکھ کر خوشی کی پرمسرت تقریب میں شامل تمام افراد نے زور و شور سے تالیاں بجا کر انہیں داد بھی دی۔

اس کے علاوہ یاد رہے کہ اس سے قبل عریشہ رضی اس وقت خبروں کی زینت بنی جب ان کی 'دعائے خیر' کی محفل میں پہنے گئے جوڑے کی تفصیلات سامنے آئیں تھیں۔

اداکارہ نے مایوں کے بعد دعائے خیر کی ویڈیو جاری کی تھی جس میں وہ ڈل گولڈن پشواس پہنی نظر آرہی ہیں۔

عریشہ رضی نے اپنی اس تقریب میں اداکارہ مایا علی کے کلاتھنگ برانڈ ' مایا پریٹز' کا جوڑا پہنا اور اپنی دلکشی میں اضافہ کیا۔

اداکارہ کا یہ حسین جوڑا 'مایا پریٹز' کی آفیشل ویب سائٹ پر بھی دیکھا جاسکتا ہے جہاں اسکی مکمل تفصیلات کے ساتھ جوڑے کی قیمت بھی درج ہے۔

آفیشل ویب سائٹ کے حساب سے اس جوڑے کی قیمت ایک لاکھ 10 ہزار روپے ہے جو دعائے خیر جیسی تقریب کیلئے کافی مہنگا ہے۔

تازہ ترین