ٹیکنالوجی
یوٹیوب میں 2 بہترین فیچرز کا اضافہ
یوٹیوب میں 2 بہترین فیچرز کا اضافہ
ویڈیو شیئرنگ سروس یوٹیوب میں شارٹس کے ساتھ 2 بہترین فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یوٹیوب شارٹس استعمال کرنے والے صارفین اب مختصر ویڈیوز کے اس سیکشن کو لائیو ویڈیو اسٹریمنگ کے لیے بھی استعمال کر سکیں گے۔
کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ شارٹس ویڈیوز اسکرولنگ کے دوران صارفین لائیو ویڈیو کا پریویو دیکھ سکیں گے جس پر کلک کرنے پر اسے مکمل طور پر دیکھنا ممکن ہوگا۔
شارٹس پر لائیو ویڈیوز کو ورٹیکل فارمیٹ میں اسٹریم کرنا بھی ممکن ہوگا۔
ویسے تو یوٹیوب پر ورٹیکل فارمیٹ میں لائیو اسٹریمنگ کا آپشن کافی عرصے سے موجود ہے مگر اب اسے شارٹس فیڈ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
یوٹیوب کا یہ نیا فیچر ٹک ٹاک سے ملتا جلتا ہے جس کی جانب سے بھی مختصر ویڈیوز کو دیکھتے ہوئے لائیو اسٹریمنگ کو دیکھنا ممکن ہے۔
ٹک ٹاک میں اس تبدیلی کے نتیجے میں لائیو اسٹریمنگ کو کافی فائدہ ہوا اور صارفین کی انگیج منٹ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
یوٹیوب شارٹس میں لایو اسٹریمنگ کے حوالے سے ایپ میں متعدد ڈسکوری آپشنز کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔
شارٹس میں اس نئے اضافے کے ساتھ ساتھ یوٹیوب کی جانب سے پوڈ کاسٹ براہ راست یوٹیوب اسٹوڈیو سے اپ لوڈ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
اس تبدیلی سے صارفین اپنی آر ایس ایس فیڈ کو براہ راست یوٹیوب اسٹوڈیو سے منسلک کر سکیں گے جس سے وہ اپنے مواد کو زیادہ افراد تک پہنچا سکیں گے۔
مزید خبریں
-
انٹرنیٹ کے بغیر چلنے والی میسیجنگ ایپ
-
خواتین کیلئے مخصوص نئی ایپلی کیشن 'ٹی' میں منفرد کیا؟
-
واٹس ایپ پر 'میٹا اے آئی' سے کال پر باتیں کرنا ممکن؟
-
واٹس ایپ کا نیا فیچر: اب گروپس بھی اسٹیٹس میں مینشن ہوں گے
-
ٹک ٹاک کی ممکنہ بندش، امریکی صارفین کے لیے نئی ایپ تیار
-
فیس بک رِیلز کے لیے میٹا کا نیا فیچر
-
میٹا کی جانب سے واٹس ایپ بزنس صارفین کے لیے جدید فیچرز کا اعلان
-
پاکستانی طلبہ کو مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال کا اعزاز حاصل
-
بگ باس 19؛ اے آئی ڈول ‘حبوبو‘ کی شو میں شمولیت
-
ٹک ٹاک نے انسٹاگرام طرز کے نئے فیچر ‘بلٹن بورڈز‘ کی آزمائش شروع کر دی
زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
Social media reacts with memes as Prada sells safety pin for $775
How filmmaker Mira Nair raises her son Zohran Mamdani to stay ‘desi’?
Zohran Mamdani creates history, elected as first Muslim mayor of NYC
OpenAI makes ChatGPT Go free in India — check features
Zahid Ahmed blasts 'Lazawal Ishq' for spreading vulgarity
Juhi Chawla shares unknown stories on Shah Rukh Khan’s 60th birthday
Ishaan Khatter on turning 30: From ‘Homebound’ to Hollywood dreams
Feroze Khan’s wife’s cryptic Instagram story sparks divorce rumours


