عریشہ رضی کا عروسی جوڑا کس نے ڈیزائن کیا؟
اداکارہ کے حسن پر مداح فدا
پاکستانی اداکارہ عریشہ رضی عبداللہ فاروق نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
2 سال قبل نکاح کے بعد اپنے رشتے کو دنیا کے سامنے نئے انداز میں پیش کرنے والی اداکارہ عریشہ رضی گزشتہ شب پیادیس سدھار گئیں۔
ڈھولکی، برائیڈل شاور، مہندی، مایوں، دعائے خیر اور گیم نائٹ کے بعد اب عریشہ رضی اور انکے شوہر عبداللہ فاروق کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں ہیں۔
گزشتہ روز عریشہ رضی کی شادی کیلئے روشنیوں کے شہر کراچی میں عالیشان تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات سمیت قریبی دوست احباب نے اپنی شرکت کو یقینی بناکر تقریب کو چار چاند لگادیے۔
شادی کی اس تقریب میں جہاں ہر ایک چیز قابل تعریف معلوم ہورہی تھی وہیں عریشہ رضی کا اپنی شیندی پر دھماکے دار رقص بھی سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔
دلہن عریشہ رضی نے اپنی بہنوں کے ہمراہ ڈانس فلور پر اس اندازمیں رقص کیا کہ مداحوں سمیت سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی۔
مداح ایک جانب جہاں دلہن اور دلہا کی تعریف اور رقص کے گن گاتے نہیں تھک رہے وہیں فیشن کی دنیا میں دلچسپی رکھنے والے لوگ دلہن کے عروسی جوڑے کی تفصیلات جاننے کی جستجو میں لگے ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ عریشہ رضی نے جہاں اپنی ہر تقریب پر خوبصورت اور مہنگے ترین ملبوسات کا انتخاب کیا وہیں انکا عروسی جوڑا بھی تمام جوڑوں پر بازی لے گیا۔
دلہن عریشہ رضی نے شیندی کی تقریب کیلئے معروف فیشن ڈیزائنر ’علی زیشان’ کا تیار کردہ لال رنگ کے عروسی لہنگا چولی کا انتخاب کیا جس کے ساتھ چہرے کو ڈھانپنے کیلئے لال دوپٹہ اور سر پر ایک اور گلابی رنگ کے نیٹ کا دوپٹہ بھی شامل کیا گیا تھا۔
جبکہ ’مدیحہ احسن’ کے نازک اور خوبصورت زیورات جس میں ماتھا پٹی، گلے میں ہار، کانوں میں بندے ، ناک میں نتھ اور ہاتھوں میں چوڑیاں بھی اداکارہ کے حسن کو مکمل کرنے اور خوبصورتی میں اپنی مثال آپ تھیں۔
اداکارہ عریشہ رضی کا یہ برائیڈل لُک نہ صرف مداحوں کو خوب بھایا بلکہ اسی کے ساتھ تبصرہ کرتے صارفین نے ان پر بے پناہ تعریفوں کے پھول نچھاور کردیے۔
-
اسکینڈلز 6 گھنٹے پہلے
شادی اور ماں بننے سے متعلق ایشوریا کا 29 سال پُرانا بیان وائرل
-
دلچسپ و خاص 6 گھنٹے پہلے
اہرامِ مصر کے اوپر سیٹلائٹس میں خلل کی وجہ سامنے آگئی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان
-
دلچسپ و خاص 7 گھنٹے پہلے
شوہر کی سالگرہ پر ملالہ کا محبت بھرا پیغام