انفوٹینمنٹ

مہیش شیٹی نے دیپیکا پڈوکون کو 'سویٹ ہارٹ' قرار دے دیا

اداکار بھی دیپیکا کے مداحوں میں شامل

Web Desk

مہیش شیٹی نے دیپیکا پڈوکون کو 'سویٹ ہارٹ' قرار دے دیا

اداکار بھی دیپیکا کے مداحوں میں شامل

مہیش شیٹی نے دیپیکا پڈوکون کو سویٹ ہارٹ قرار دے دیا

بھارتی اداکار مہیش شیٹی نے اداکارہ  دیپیکا پڈوکون کے لیے اپنے جذبات کا کھل کر اظہار کردیا۔

مہیش شیٹی نے حال ہی میں سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'فائٹر' میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ اور جذبات شئیر کیے۔

دیپیکا پڈوکون کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہیش شیٹی نے بتایا کہ اداکارہ نے کس طرح 'شیر کھل گئے' گانے کی شوٹنگ کے دوران ان کی حوصلہ افزائی کی ، شوٹنگ کے دوران ہر کسی کے لیے بہت مددگار رہیں بلکہ وہ 'بوائز گینگ' کا حصہ بھی بنی رہیں۔

گفتگو کے دوران انہوں نے اپنے جذبات کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ 'دیپیکا پڈوکون دل کی گہرائیوں سے ایک 'سویٹ ہارٹ' (انتہائی پیاری) اور حوصلہ افزا اداکارہ ہیں۔' 

واضح رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم 'فائٹر' اب تک باکس آفس پر 150 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کرچکی ہے۔

تازہ ترین