پاکستان

ڈالرز سے بھرا بیگ مسافر ائیرپورٹ پر بھول گیا

Web Desk

ڈالرز سے بھرا بیگ مسافر ائیرپورٹ پر بھول گیا

ڈالرز سے بھرا بیگ مسافر ائیرپورٹ پر  بھول گیا

کراچی ائیرپورٹ پر مسافر لاکھوں روپے کا سامان بھول گیا، عملہ بھی حیران رہ گیا۔

جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کراچی اُس وقت  سرخیوں کا باعث بنا جب امریکہ سے آئے مسافر کا بیگ لاپتہ ہو گیا، جس میں بہت سے ڈالرز اور موبائل فون موجود تھا۔

ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو بذریعہ دبئی امریکہ سے پاکستان آنے والے مسافر کی جانب سے بیگ گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

مسافر کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت میں بتایا گیا تھا کہ ارائیول بیلٹ ایریا کے قریب بیگ بھول گیا تھا، جس میں 2 ہزار امریکی ڈالرز، پچاس ہزار روپے اور ایک عدد آئی فون 15 پرو میکس شامل تھا، جبکہ دیگر اشیاء بھی موجود تھیں۔

  سی اے اے کے ترجمان کا اس حوالے سے یہ کہنا تھا کہ ڈی ایف او کو بیگ ملا، جو کہ لوسٹ اینڈ فاؤنڈ میں جمع کرایا گیا تھا۔ 

شکایت ملنے کے بعد ائیر پورٹ مینیجر نے بیگ مالک کے حوالے کیا، جس میں تقریبا 15 لاکھ کا سامان موجود تھا۔

تازہ ترین