خواتین

بالوں میں مہندی لگانےکے حیران کن فوائد

Web Desk

بالوں میں مہندی لگانےکے حیران کن فوائد

بالوں میں مہندی لگانےکے حیران کن فوائد

خواتین اپنی جلد کی حفاظت کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے بالوں کیلئے بھی کافی فکرمند دکھائی دیتی ہیں۔

لیکن اسی کے ساتھ وہ  بالوں کو نقصان پہچانے والی کیمیکل سے بنے رنگ سے بالوں کی جڑوں کو کمزور بنا دیتی ہیں۔بالوں کو کلر کرنے کی خواہشند  خواتین اب ان نقصان دہ کیمیکل سے جان چھٹرائیں اور قدرتی اجزاء سے تیار کردہ مہندی لگاکر بالوں کو مظبوط بنائیں۔

مہندی استعمال آپ کے بالوں کو ایک نئی رونق اور تازگی بخشتا ہے۔بالوں میں مہندی کا استعمال نہ صرف سفید بالوں کو چھپانے کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ آپ کے بالوں کو مضبوط، چمکدار اور گھنا بنانے کا بھی کام کرتی ہے۔

مہندی کے چند فوائد  درج ذیل ہیں۔

صحت مند بال

مہینے میں دو بار مہندی لگانے سے بال صحت مند، چمکدار اور گھنے ہوتے ہیں، یہ آپ کے بالوں کی ختم ہوجانے والی صحت کو بحال کرتی ہے اور نقصان کو ختم کرتی ہے۔  ہوتا۔

بالوں کے گرنے کے مسئلے سے تحفظ

مہندی اور مسٹرڈ آئل کو ملانے سے بالوں کے گرنے کے مسئلے میں کمی لائی جاسکتی ہے، ڈھائی ملی لیٹر مسٹرڈ آئل کو ابالیں، اس میں مہندی کے چند پتوں کو ملائیں اور مزید ابالیں، اس تیل کی مالش ہفتے میں دو سے تین بار سر پر کریں۔

بالوں کا کنڈیشنر

مہندی آپ کے بالوں کے لیے بہت اچھا کنڈیشنر بھی ہے، یہ بالوں پر ایسی حفاظتی تہہ بنا دیتی ہے جو مٹی یا آلودگی کے نقصانات سے بچاتی ہے، مہندی کے استعمال کو معمول بنانے سے بال مضبوط اور گھنے ہوتے ہیں اور ان میں ضروری نمی موجود رہتی ہے۔

بالوں کی سفیدی چھپائے

اگر آپ اپنے بالوں کو نقصان پہنچائے بغیر رنگنا چاہتے ہیں تو مہندی اس کا بہترین حل ہے، اس میں کسی قسم کے امائنو ایسڈ نہیں ہوتے اور نہ ہی کیمیکل جو بالوں کی نمی کو ختم کرکے انہیں بے جان اور روکھا بنا دیتے ہیں۔ گرم پانی میں دو چمچ خشک آملہ، ایک چمچ پتی کے ساتھ مہندی کو شامل کرکے اس کا پیسٹ بنا کر سر پر دو گھنٹے تک لگا رہنے دیں، آپ کے بالوں کی سفیدی سیاہ چمکدار رنگت میں تبدیل ہو جائے گی۔

خشکی سے تحفظ

مہندی خشکی کے لیے بھی مؤثر ہے، میتھی کے بیجوں کو ایک یا دو چمچ پانی میں رات بھر بھگو کر رکھیں اور صبح انہیں پیس لیں، سرسوں کا تیل اور مہندی کے پتے گرم کریں اور ٹھنڈا کرنے کے بعد میتھی کا پیسٹ اس میں شامل کرلیں اور پھر بالوں میں ایک گھنٹے تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد نہالیں، آپ خشکی پر اس کے اثرات دیکھ کر حیران رہ جائیں گے۔

تازہ ترین