وائرل اسٹوریز

ماہرہ خان نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ماہرہ خان ’ایستھیٹک‘ قرار، ’ونٹیج فیشن‘ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

Web Desk

ماہرہ خان نے ایک بار پھر سب کو پیچھے چھوڑ دیا

ماہرہ خان ’ایستھیٹک‘ قرار، ’ونٹیج فیشن‘ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی دلکش جوڑے میں سج دھج کر کیفے میں چائے کے ساتھ باقر خانی کھانے کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

ماہرہ خان ان دنوں اپنے فیشن برانڈ ’ایم بائے ماہرہ‘ کے لیے دلچسپ تشہیری مہم کا حصہ بنتی نظر آتی رہتی ہیں۔

چند روز قبل ماہرہ خان نے اپنے برانڈ کے پرفیوم کیلئے ایک مسحور کن گانا شیئر کیا تھا جس میں وہ ساحلِ سمندر میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرتی نظر آئی تھیں۔

اب اداکارہ نے اپنے برانڈ کے ایک حسین جوڑے کی تشہیر کیلئے ایک اور نیا انداز اپناتے ہوئے چائے کیفے کا رخ کیا۔

اداکارہ نے پاکستانی لیجنڈری گلوکارہ ’نور جہاں‘ کے مشہور گانے ’جواں ہے محبت‘ کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے اپنی ویڈیو کو پرانے دور کا لُک دیا اور اپنے اسٹائل کو بھی ’ونٹیج فیشن‘ کی عکاسی کرتا بنایا۔

ویڈیو میں ماہرہ خان آف وائٹ لمبے کرتے کے ساتھ ٹراؤزر پہنی ہوئی ہیں جبکہ زلفوں میں چوٹی باندھ کر اس میں سرخ گلاب لگا رکھا ہے جو ان کے لُک کو ’ایستھیٹک‘ بنا رہا ہے۔

ماہرہ خان ’کیفے مبارک‘ میں داخل ہوتی ہیں چائے کے ساتھ ایک باقر خانی کا آرڈر دیتی ہیں جو انکو کیفے کی ٹیبل پر پیش کیا جاتا ہے۔

ماہرہ خان نے اپنے لُک کو مزید دلکش بنانے کیلئے پیروں میں کولہا پوری چپل اور پازیب پہن رکھی ہے۔

اس پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں ان کے مداح ان کے حسن، ونٹیج فیشن اور اداکارہ کی قاتلانہ اداؤں کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

تازہ ترین