وائرل اسٹوریز

ویڈیو، ماہرہ خان کو ’سگریٹ نوشی‘ پھر لے ڈوبی

ماہرہ خان کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو پھر وائرل

Web Desk

ویڈیو، ماہرہ خان کو ’سگریٹ نوشی‘ پھر لے ڈوبی

ماہرہ خان کی سگریٹ پیتے ہوئے ویڈیو پھر وائرل

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی دورانِ ایوارڈ شو میں سگریٹ نوشی کرتے ہوئے ریکارڈ کی گئی ویڈیو پھرسے ناقدین کے نشانے پر آگئی۔

ماہرہ خان پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جو جس بھی پراجیکٹ میں جلوہ گر ہوجائیں اس کا کامیاب ہونا طے ہے۔

ڈراما ’ہم سفر‘ سے شہرت کے آسمان کو چھونے والی اداکارہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں بالی وڈ کے ’بادشاہ‘ شاہ رخ خان کی فلم ’رئیس‘ میں ان کی محبت و اہلیہ کا کردار ادا کیا تھا اور اپنی منفرد و شاندار اداکاری کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کا لوہا منوانے میں کامیاب رہیں۔

ستمبر 2017  میں امریکی شہر نیو یارک میں رنبیر کپور اور ماہرہ خان کو پہلی مرتبہ ایک ساتھ سگریٹ نوشی کرتے ہو ئے دیکھا گیا تھا۔ تصاویر کے وائرل ہونے کے بعد ماہرہ خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کے خلاف طرح طرح کی باتیں کی گئیں۔

اس وقت ماہرہ خان کی فلم ’ورنہ‘ ریلیز کیلئے تیار تھی اور ان تصاویر کے وائرل ہونے کے سبب فلم فلاپ ہونے کا خدشہ لاحق ہوگیا تھا۔

سال 2018 میں ماہرہ خان نے ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘ کی رنگا رنگ تقریب میں شرکت کی جس کی ایک ایسی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی جس میں ماہرہ کو ایک مرتبہ پھر سگریٹ نوشی کرتے دیکھا گیا تھا۔

ویڈیو، ماہرہ خان کو ’سگریٹ نوشی‘ پھر لے ڈوبی

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اس ویڈیو میں ماہرہ کو مردوں کے ساتھ نہیں بلکہ خواتین کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں ماہرہ خان اسٹیج پر جانے سے قبل سگریٹ کے کش لگاتی نظر آرہی تھیں جبکہ ان کے ساتھ کھڑی خاتون ان کے ہاتھ سے سگریٹ لینے کی کوشش کرتے ہوئے ان کو کہہ رہی ہیں کہ بعد میں آکر پی لیجیے گا۔

ویڈیو میں ماہرہ خان کے سامنے گلوکارہ آئمہ بیگ اور اداکارہ زارا نور عباس کو بھی بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے جو ماہرہ کو دیکھ کر مسکرا رہی ہیں۔

ماہرہ خان کی سگریٹ پینے کی ویڈیو 6 سال بعد ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین پھر سے برہم ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین