وائرل اسٹوریز

ویڈیو، ایلوش یادو تشدد کرتے پکڑے گئے

ایلوش کو لگژری گاڑیاں پسند ہیں

Web Desk

ویڈیو، ایلوش یادو تشدد کرتے پکڑے گئے

ایلوش کو لگژری گاڑیاں پسند ہیں

ویڈیو، ایلوش یادو  تشدد کرتے  پکڑے گئے

بھارتی یوٹیوبر اور بگ باس کے اوور دا ٹاپ (او ٹی ٹی) ورژن کے فاتح ایلوش یادو کی جےپور کے ایک ریسٹورنٹ میں نامعلوم شخص کو تھپڑ رسید کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سال 2023 میں ایلوش بھارتی مقبول ترین ریئیلیٹی شو بگ باس کے او ٹی ٹی ورژن میں بطور وائلڈ کارڈ شامل ہوئے اور اپنی یوٹیوب فین فالوؤنگ کے سبب اس شو کو جیتنے میں کامیاب رہے۔

بگ باس کے مداحوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہونے والے ایلوش ’راؤ شہاب‘ کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔ وہ ایک یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں جو 19 ستمبر 1997 کو بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر گڑگاؤں میں پیدا ہوئے۔

ایلوش اپنے شہانہ طرزِ زندگی کے باعث بھی کافی مشہور ہیں جن کی سالانہ آمدنی دو سے تین کروڑ ہے اور ان کی فین فالوؤنگ بھی بہت تگڑی ہے۔

ایلوش کی فین فالوؤنگ میں مزید اضافہ بگ باس میں شرکت کے بعد ہوا اور ان کو وہ لوگ بھی فالو کرنے لگے جو پہلے انکو نہیں جانتے تھے۔

ایلوش نے بگ باس کی ٹرافی اپنے نام کرنے کے بعد گھر سے باہر آکر متعدد انٹرویوز دیے اور لائیو سیشنز بھی منعقد کیے جن میں وہ اپنے سفر اور دیگر کنٹیسٹنٹ کے حوالے سے بات کرتے دکھے اور اکثر و بیشتر انہوں نے ان کا متسخر بھی اڑایا۔

حال ہی میں ایلوش کی ایک ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ ایک ریسٹورنٹ سے باہر نکلتے نظر آتے ہیں اور پھر اچانک واپس اندر جاتے دکھتے ہیں۔

ایلوش ایک ٹیبل پر بیٹھے ایک شخص کے قریب جاتے ہیں اور پھر اس کو زور دار تھپڑ مار کر واپس ریسٹورنٹ سے باہر نکل آتے ہیں۔

ایلوش کی یہ ویڈیو وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا پر طوفان برپا ہوگیا ہے۔ اصل وجہ سے لاعلم ایلوش کے چاہنے والے اس تھپڑ پر ایلوش کی حمایت کرتے دکھ رہیں تو متعدد افراد ان کو بلاوجہ ہیرو بننے اور شہری پر تشدد کرنے کے سبب آڑے ہاتھوں لیتے دکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایلوش کو لگژری گاڑیاں پسند ہیں اور اسی شوق کے ساتھ وہ اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی لگژری کارس کے متعلق تفصیل میں دکھاتے رہتے ہیں۔

ان کے یوٹیوب پر دو آفیشل چینل ہیں جن میں سے ایک ’ایلوش یادو‘ کے نام سے ہے جبکہ دوسرے چینل کا نام ’ایلوش یادو وی لاگز‘ ہے، ان چینل سے وہ ہر ماہ 10 سے 15 لاکھ روپے باآسانی کمالیتے ہیں۔

تازہ ترین