گوگل امیج سرچ کیسے وجود میں آیا؟
تصویر کی مدد سے گوگل پر سرچ کرنے کا آپشن وجود میں آنے کے پیچھے کیا کہانی ہے، شاید آپ کو بھی معلوم نہ ہو۔
یہ 2000 ء کا ذکر ہے جب گریمی ایوارڈز کے دوران گلوکارہ و اداکارہ جینیفر لوپیز نے ایک سبز رنگ کا گاؤن پہنا تھا اور یہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔
جینیفر کے اس لباس کو گوگل پر اس قدر سرچ کرنے کی کوشش کی گئی کہ گوگل سرچ امیج کا جنم ہوا۔
گوگل کے ایگزیکٹیو چیئرمین ایرک اسکمڈیٹ نے ایک مضمون میں لکھا کہ کس طرح گوگل نے ٹیکسٹ سے امیجز کی جانب پیش قدمی کی۔ ہمارے شریک بانی لیری پیج اور سرگئی برن دیگر کامیاب موجدین کی طرح کچھ نہ کچھ اضافہ کرتے رہتے تھے۔
انہوں نے امیجز کا آغاز کیا۔ آخر لوگ تحریر سے زیادہ کے خواہشمند تھے۔ یہ بات پہلی بار 2000 ء گریمی ایوارڈز کے بعد سامنے آئی تھی جب جینیفر لوپیز نے ایک سبز لباس پہنا تھا اور وہ دنیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔
اس بارے میں جب حال ہی میں ایک انٹرویو میں جینیفر لوپیز سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جانتی ہیں کہ گوگل امیج سرچ ٹول ان سے متاثر ہوکر تیار ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ میں نے سنا ہے، مگر یہ بات کون جانتا ہے؟ ا
نہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا ’میں اس بارے میں کچھ اَپ سیٹ ہوں کہ مجھے اس پر کچھ نہیں ملا۔‘