فلم / ٹی وی

14 سال بعد بھی کاجول ’رضوان اور مندرا‘ کو نہ بھولیں

Web Desk

14 سال بعد بھی کاجول ’رضوان اور مندرا‘ کو نہ بھولیں

14 سال بعد بھی کاجول ’رضوان اور مندرا‘ کو نہ بھولیں

بھارتی اداکارہ کاجول نے اپنے بالی وڈ جوڑی دار شاہ رخ خان کے ساتھ بننے والی فلم ’مائی نیم از خان‘ کے 14 سال مکمل ہونے پر ایک جذباتی پیغام جاری کردیا۔

کرن جوہر کی ہدایت کاری میں شاہ رخ خان اور کاجول کی فلم ’مائی نیم از خان‘ سال 2010 میں سینما گھروں کی زینت بنی جو نہ صرف انڈیا بلکہ پاکستان میں بھی بے حد شوق سے دیکھی گئی تھی۔

فلم میں ایک مسلم مذہب سے تعلق رکھنے والے کردار ’رضوان خان‘ کی ملاقات ’مندرا‘ نامی کردار سے ہوتی ہے اور دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتے ہیں۔

فلم میں ’رضوان‘ کا کردار شاہ رخ خان نے ادا کیا تھا جس کو ایسپرجرز سنڈروم تھا۔ فلم میں 9/11 کے حادثے کے بعد کہانی ایک ایسا مڑ لیتی ہے کہ دونوں کرداروں کی محبت بھری زندگی میں طوفان برپا ہوجاتا ہے اور ان کی محبت کو کئی آزمائش سے گزرنا پڑتا ہے۔

اس فلم نے عالمی سطح پر بھی زبردست کاروبار کیا تھا اور اس میں بہترین اداکاری کے سبب شاہ رخ خان اور کاجول نے متعدد ایوارڈز اپنے نام کیے تھے۔

اس فلم کو 2024 میں 14 سال مکمل ہوگئے ہیں جس کو یاد رکھتے ہوئے کاجول نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کی ہے۔

اس پوسٹ میں کاجول نے لکھا کہ ’ رضوان اور مندرا کی زندگی کا سفر اور وہ تمام لوگ جنکی زندگی اس فلمی کہانی سے قریب تھی اور ان کے دلوں کو چھو سکی‘۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ محبت اور یکجہتی کی طاقت کا آج جشن منا رہی ہوں۔ مائی نیم از خان کو 14 سال مکمل ہوگئے‘۔

فلم کا ڈائیلاگ ’مائی نیم از خان اینڈ آئی ایم ناٹ آ ٹیررّسٹ‘ بے حد مقبول ہوا اور آج تک لوگ اسے بھول نہ سکے۔

واضح رہے کہ اس فلم کی ریلیز سے ایک سال قبل اصل زندگی میں شاہ رخ کو اپنے خاندانی نام خان کی وجہ سےنیو جرسی کے نیوآرک ایئر پورٹ پر دو گھنٹے تک امریکی حکام کے سوالوں کا جواب دینا پڑا تھا۔ 

تازہ ترین