انفوٹینمنٹ

کترینہ کا لباس دیکھ کر سلمان آگ بگولہ

Web Desk

کترینہ کا لباس دیکھ کر سلمان آگ بگولہ

کترینہ کا لباس دیکھ کر سلمان آگ بگولہ

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور اداکارہ کترینہ کیف کے ماضی کے تعلق کے بارے میں تو سب جانتے ہیں لیکن ایک واقعہ ایسا بھی ہے جس سے بہت سے مداح یقینی طور پر ناواقف ہوں گے۔

2012 میں جب سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کی عکس بندی میں مصروف تھے، کترینہ جیسے ہی اپنی وینیٹی وین سے باہر آئیں تو انہوں نے ایسا لباس زیب تن کر رکھا تھا جو سلمان کو پسند نہیں آیا جس پر دبنگ خان کچھ خفا ہوگئے اور پاس رکھا ڈنڈا اٹھا لیا۔

سلمان خان نے وجہ پوچھی تو کترینہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈائریکٹر کبیر خان کی خواہش پر یہ لباس پہنا، اس پر سلمان نے کبیر خان سے بھی تلخ لہجے میں بات کی۔

سلمان خان کا غصہ دیکھ کر کترینہ نے کرینہ کپور کو فون کیا جو کچھ فاصلے پر اپنی فلم کی شوٹنگ کررہی تھی، کترینہ نے کہنے پر کرینہ کپور نے فوری وہاں فلم کے سیٹ پر پہنچیں اور معاملے کو سنبھالا۔

خیال رہے کہ سلمان خان کا نام ماضی میں کئی اداکاراؤں کیساتھ جوڑا گیا لیکن وہ فی الحال کنوارے ہی ہیں۔

 سلمان خان اور سنگیتا 1986 میں ایک ساتھ رشتۂ محبت میں جڑے ہوئے تھے اور شادی بھی کرنے والے تھے یہاں تک کہ دونوں کی شادی کے دعوت نامے بھی چھپ گئے تھے لیکن آخری کچھ دنوں میں کسی وجہ سے شادی نہ ہوسکی اور پھر سنگیتا نے 1996 میں کرکٹر اظہر الدین سے شادی کرلی تھی۔

دوسری جانب سلمان خان اور کترینہ کیف کئی پراجیکٹس میں ایک ساتھ دکھائی دیے ہیں، انہوں نے ’میں نے پیار کیوں کیا، ٹائیگر، ٹائیگر زندہ ہے، بھارت، ایک تھا ٹائیگر، زیرو ، پارٹنر جیسی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے۔

تازہ ترین