انفوٹینمنٹ

عفت عمر کا الیکشن 2024 کے نتائج دیکھ کر یوٹرن

اداکارہ کا الیکشن 2024 کے نتائج دیکھ کر یوٹرن

Web Desk

عفت عمر کا الیکشن 2024 کے نتائج دیکھ کر یوٹرن

اداکارہ کا الیکشن 2024 کے نتائج دیکھ کر یوٹرن

عفت عمر کا الیکشن 2024 کے نتائج دیکھ کر یوٹرن

پاکستان مسلم لیگ ن کی حامی اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے الیکشن 2024 کے نتائج دیکھ کر اپنی حمایت یافتہ جماعت کو مخلصانہ مشورہ دے دیا۔

پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام کا بھاری بھرکم مینڈیٹ اور عمران خان کو ملنے والی عوامی حمایت کو دیکھ کر نہ صرف اداکارہ عفت عمر بوکھلاہٹ کا شکار ہوئیں بلکہ انہوں نے 360 کا یوٹرن بھی لے لیا۔

عفت عمر نے ایکس پر ایک پوسٹ شئیر کی جس میں انہوں نے  نواز شریف کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ' ایک حقیقی سیاست دان کی طرح عوامی مینڈیٹ کو خوش اسلوبی سے قبول کریں اور اپوزیشن میں بیٹھیں ورنہ آپ اپنی صداقت مزید کھو دیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ آپ کے حامی نہ صرف آپ کا ساتھ اب بھی دیں گے بلکہ آپ کی پہلے سے زیادہ زیادہ عزت بھی کریں گے۔'

واضح رہے کہ عام انتخابات میں عوام اپنا مینڈیٹ چوری ہونے اور مبینہ دھاندلی کے خلاف اب تک سراپا احتجاج ہے جس کے باعث الیکشن کمیشن نہ صرف کئی حلقوں کے نتائج روکنے بلکہ ان کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کرنے پر مجبور ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

تازہ ترین