انفوٹینمنٹ

اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کی پیشگوئی کرنے والا کون؟

Web Desk

اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کی پیشگوئی کرنے والا کون؟

 
اکشے اور ٹوئنکل کی شادی کی پیشگوئی کرنے والا کون؟

بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل ہی نجومی نے پیشگوئی کردی تھی کہ میری شادی اکشے کمار سے ہی ہوگی۔

سال 1995 میں فلم ’برسات‘ سے بالی وڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ نے کئی سپر اسٹار زکے ساتھ کام کیا لیکن ان کی بیشتر فلمیں فلاپ ہی ہوئیں۔ اس کے باوجود وہ بالی وڈ متوالوں کے دلوں پر راج کرتی آرہی ہیں۔

ایک انٹرویو میں ٹوئنکل کھنہ نے بتایا کہ وہ علمِ نجوم پر بالکل یقین نہیں کرتی تھیں لیکن مجھ سے متعلق دو پیشگوئیاں ایسی کی گئیں جو حیران کن طور پر سچ ثابت ہوئیں۔

ٹوئنکل نے بتایا کہ جیکی شروف کے والد 'کاکوبھائی شروف' ایک نجومی تھے جو کہ میرے والد راجیش کھنہ کے بہت اچھے دوست تھے، انہوں نے ایک بار کہا تھا کہ ٹوئنکل کی شادی اکشے کمار سے ہوگی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ جب گھر آکر میرے والد نے اس بات کا تذکرہ کیا تو میں نے فوری طور پر حیران ہوتے ہوئے پوچھا کیا کہ کون اکشے کمار کیونکہ اس وقت میں نہیں جانتی تھی کہ اکشے کمار کون ہیں۔

ٹوئنکل نے یہ بھی بتایا کہ جیکی شروف کے والد نے یہ بھی پیشگوئی کی تھی کی میں ایک رائٹر بنوں گی جو درست ثابت ہوئی۔

اکشے اور ٹوئنکل نے 17 جنوری 2001 کو دھوم دھام سے شادی کی، ٹوئنکل اور اکشے کی زندگی میں پہلے بیٹے کی پیدائش 2002 میں ہوئی تھی جبکہ بیٹی  2012 میں پیدا ہوئی۔

تازہ ترین