انفوٹینمنٹ

سلمان خان کا پہلا معاوضہ کیا؟

Web Desk

سلمان خان کا پہلا معاوضہ کیا؟

سلمان خان کا پہلا معاوضہ کیا؟

بالی وڈ کے دبنگ خان کا شمار انڈسٹری کے ان مہنگی ترین سپر اسٹارز میں ہوتا ہے جو ہر نئے پروجیکٹ کیلئے لگ بھگ سو کروڑ یا اس سے بھی زیادہ معاوضہ چارج کرتے ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان خان کو ملنے والی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

کون جانتا تھا کہ 1988 میں بننے والی فلم 'بیوی ہو تو ایسی' میں بطور معاون اداکار کام کرنے والا فنکار اپنی زندگی میں اتنی کامیابیاں سمیٹا گا کہ آئندہ کچھ سالوں میں سلمان خان ایک برانڈ بن جائے گا۔ اپنے فلمی کیریئر کی پہلی فلم میں سلمان خان نے ریکھا کے چھوٹے بہنوئی کا کردار ادا کیا تھا۔

بالی وڈ سپر اسٹار نے ایک پروگرام میں انکشاف کیا تھا کہ انہیں پہلی بار 75 روپے تنخواہ ملی تھی۔ سلمان خان نے بتایا تھا کہ انہوں نے ممبئی کے تاج ہوٹل میں شو میں ڈانس کیا تھا۔

دبنگ خان نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ سپر ہٹ فلم 'میں نے پیار کیا' میں انہیں 31 ہزار  روپے معاوضہ ملا تھا۔

تازہ ترین