انفوٹینمنٹ

ایشوریا کی شادی پر سلمان نے گھر کے شیشے توڑ دیے تھے؟

Web Desk

ایشوریا کی شادی پر سلمان نے گھر کے شیشے توڑ دیے تھے؟

ایشوریا کی شادی پر سلمان نے گھر کے شیشے توڑ دیے تھے؟

بالی وڈ کی ماضی کی سب سے حسین جوڑی سلمان خان اور ایشوریا کا رشتہ 1997 میں شروع ہوا، سلمان اس وقت سپر اسٹار بن چکے تھےجبکہ ایشوریا نے مس ورلڈ کا خطاب جیتنے کے بعد بالی میں قدم رکھا تھا مگر انہیں تب تک کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی تھی۔

بھارت کے مشہور ٹی وی شو 'آپ کی عدالت'  میں سلمان خان سے سوال کیا گیا کہ جب ایشوریا رائے کی شادی ہوئی تو اخباروں میں خبریں شائع ہوئیں کہ سلمان نے ایشوریا کے گھر جاکے شیشے توڑ دیے، اپنا ہاتھ کاٹ لیا، تو کیا ان خبروں میں صداقت ہے؟

سلمان خان نے کہا کہ 'اتنے سال گزر چکے ہیں اور وہ اچھی زندگی بسر کررہی ہیں، وہ کسی کی اہلیہ ہیں اور میں بہت خوش ہوں کہ وہ ابھیشیک سے شادی کے بندھن میں بندھیں'۔

انہوں نے کہا کہ'ابھیشیک بہت اچھا انسان ہے، ایشوریا کی شادی ایک بڑی فیملی میں ہوئی ہے اور سب بہت خوشی سے رہ رہے ہیں، یہ بہترین چیز ہے جو کہ کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ چاہے گا'۔

سلمان نے کہا کہ 'کوئی بھی سابق بوائے فرینڈ یہ نہیں چاہے گا کہ جب آپ کی دوستی ختم ہوجائے تو وہ انسان آپ کے بغیر رہ نہ سکے، بلکہ وہ چاہے گا کہ سابقہ گرل فرینڈ یا دوست بہت خوش رہے'۔

تازہ ترین