وائرل اسٹوریز

عمران خان نہیں صرف اللہ، طارق جمیل نے تصحیح کردی

Web Desk

عمران خان نہیں صرف اللہ، طارق جمیل نے تصحیح کردی

معروف مبلغ اور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے لوگوں کی پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کے حوالے سے بولے جانے والے جملے کی تصحیح کردی۔

طارق جمیل اور عمران خان کی دوستی گزشتہ کئی سالوں سے خبروں کی زینت بنتی رہی ہے اور اس کی وجہ عمران خان کے دورِ حکومت میں مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں اور اپنی اہم تقاریب میں طارق جمیل سے بیان اور دعا کروانا تھا۔

متعدد مرتبہ طارق جمیل نے اپنے بیانات میں عمران خان کی تعریفیں بھی کیں اور انہیں پاکستان کے لیے سب سے بہترین وزیرِ اعظم قرار دیا۔

طارق جمیل کو  اکثر و بیشتر عمران خان کی حمایت کرنا بہت مہنگا پڑا اور وہ لوگوں کی تنقید کا نشانہ بھی بنیں۔

گزشتہ کئی ماہ سے منظرِ عام سے غائب رہنے کے بعد طارق جمیل کی ایک نئی ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں وہ اپنے بیان کے دوران کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ ’عمران خان پاکستان نہیں بچائیگا بلکہ صرف اللہ تعالیٰ پاکستان کو بچائے گا، صرف اللہ‘۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ’ صرف اللہ ہی پاکستان بچا سکتا ہے یہ کسی انسان کے بس کی بات نہیں، اللہ کو ہی ہر چیز پر قدرت حاصل ہے‘۔

طارق جمیل کی اس بات کو سن کر حاظرین میں سے ’بے شک، بے شک‘ کی صدائیں بلند ہوتی بھی سنائی دیں۔

واضح رہے کہ طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل گزشتہ سال 2023 میں خود کو گولی مار کر دنیائے فانی سے کوچ کر گئے جن کے متعلق طارق جمیل نے بتایا کہ انکا ذہنی توازن درست نہیں تھا۔

تازہ ترین