پاکستان

حافظ نعیم الرحمان کتنے امیر ہیں؟

کل اثاثوں کی حیران کن تفصیلات

Web Desk

حافظ نعیم الرحمان کتنے امیر ہیں؟

کل اثاثوں کی حیران کن تفصیلات

 
حافظ نعیم الرحمان کتنے امیر ہیں؟

جماعتِ اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان  کے کل اثاثوں کی تفصیلات منظر ِعام پر آگئیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے رفتار ٹی وی کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے کئی موضوعات کو اپنی گفتگو میں شامل کیا۔

بات چیت کے دوران میزبان کی جانب سے نعیم الرحمان سے انکے اثاثوں کی تفصیلات سے متعلق سوال کیا گیا کہ آپ کے پاس کل کتنی گاڑیاں موجود ہیں اور کتنے گز کے بنگلے میں آپ رہائش پذیر ہیں؟

جواب میں حافظ نعیم الرحمان نے اپنے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ سجائے  بتایا کہ،’میں ایک ایسے بنگلے میں رہائش پذیر ہوں جو کئی حصوں میں تقسیم ہے جس میں سے ایک حصہ میرے لیے ہے۔’

انہوں نےحیران کن انکشاف کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ’کراچی کے علاقے ناتھ ناظم آباد میں بنے ہوئے اس گھر میں کا ایک پورشن بھی میرا ذاتی نہیں ہے بلکہ اسکا ماہانہ کرایہ اداکرتا ہوں’۔

کرایہ اداکرنے کا جواب سنتے ہی میزبان نے طنزیہ اندازمیں لگے ہاتھوں پھر سوال کرڈالا کہ آپ نے اپنا ذاتی مکان کسی دوسرے کو کرایے پر دیا ہوا ہوگا’؟

اس سوال کا نفی میں جواب دیتے ہوئے نعیم الرحمان نے بتایا کہ میرا کوئی ذاتی مکان نہیں ہے، لیکن ہم نے بہت ترقی کرلی، پہلے ہم ایک کرائے کے مکان میں رہتے تھے اب ہم چاروں بھائی انفرادی کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہیں’۔

نامور شخصیت ہونے کے سبب بھی معمولی زندگی گزارنے والے نعیم الرحمان نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے مزید بتایا کہ ہم ان حالات میں بھی بے حد خوش ہیں اور ہمارے بچے ایک اچھی تعلیم حاصل کر رہے ہں’۔

گاڑیوں کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ  ،’ایک گاڑی میری آفس کی ہے اور ایک جماعت کی ہے جو میرے استعمال میں ہے۔’

یاد رہے کہ حافظ نعیم الرحمان کراچی سے سندھ اسمبلی کے حلقہ 129 سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، 147 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان 26926 ووٹ لے کر کامیاب رہے تھے۔

اس حوالے سے انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سے زیادہ لوگوں نے اس بار جماعت اسلامی کو ووٹ ڈالے، ووٹ یا تو جماعت اسلامی کو پڑے یا پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو پڑے، جو کچھ پورے ملک میں ہو رہا ہے وہ تماشے سے زیادہ کچھ نہیں ہے، یہ ڈنڈے اور زبردستی کا مینڈیٹ ہے۔

تازہ ترین