عالمی منظر

ماں نے ایک ماہ کی بچی جھولے کے بجائے اوون میں ڈال دی

نوزائیدہ بچی جل کر ہلاک ہوگئی

Web Desk

ماں نے ایک ماہ کی بچی جھولے کے بجائے اوون میں ڈال دی

نوزائیدہ بچی جل کر ہلاک ہوگئی

ماں نے ایک ماہ کی بچی جھولے کے بجائے  اوون میں ڈال دی

امریکی ریاست کنساس میں پیش آنے والے حیران کن اور افسوسناک  واقعے میں ایک ماں نے اپنی 1 ماہ کی بچی کو جھولے میں ڈالنے کے بجائے غلطی سے اوون میں ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنی نوعیت کا حیران کن واقعہ شہر میسوری میں پیش آیا جہاں 26 سالہ ماریہ تھامس نامی خاتون  نے اپنی ایک ماہ کی بیٹی کو سُلانے کے لیے اسے جھولے میں ڈالنے کے بجائے اوون میں رکھ دیا۔

کنساس سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کو بچی کے نانا کی جانب سے موصول ہونے والی ایمرجنسی کال میں بتایا گیا کہ ،’ ان کی بیٹی نے انہیں فون کیا اور اپنی بچی کے حوالے سے بتایا ، جب میں فوری طور پر گھر پہنچا تو گھر سے جلنے کی بُو آرہی تھی، مجھے ماریہ نے بتایا کہ میں نے غلطی سے بچی کو جھولے میں رکھنے کے بجائے اوون میں رکھ دیا۔’

تاہم پولیس نے کال موصول ہونے کے بعد فوری طور پر گھر کا دورہ کیا لیکن بدقسمتی سے بچی موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی۔

پولیس کے مطابق جلتے اوون میں پڑے رہنے سے بچی کے جسم پر جلنے کے نشانات واضح تھے جبکہ نوزائیدہ  بچی کے کپڑے اور ڈائیپر مکمل طور پر سیاہ ہوچکے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نےغیر حالت میں برآمد ہونے والی بچی اور آس پاس کے حالات کے پیشِ نظر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

جیکسن کاؤنٹی پراسیکیوٹر آفس کے مطابق لاپرواہ ماں ماریہ تھامس کو شیر خوار بچے کو جلانے، اس کی زندگی خطرے میں ڈالنے اور موت کی وجہ بننے پر اے کلاس جرم کی دفعات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین