پاکستان

جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

میں اپنے حریفوں کو مبارکباد دیتا ہوں

Web Desk

جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

میں اپنے حریفوں کو مبارکباد دیتا ہوں

جہانگیر ترین کا سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے چیئرمین جہانگیر ترین نے پارٹی چیئرمین شپ اور سیاست دونوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر جہانگیر ترین نے الوداعی پوسٹ جاری کی جس میں انہوں نے اپنے عہدے، چیئرمین کی حیثیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ’ایکس‘ پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ،’ میں ان تمام لوگوں کا شکریہ کرتا ہوں جنہوں نے اس الیکشن میں میری حمایت کی اور میں اپنے حریفوں کو مبارکباد دیتا ہوں’۔

انہوں نے کہا کہ،’میں پاکستانی عوام کی مرضی کا بے پناہ احترام کرتا ہوں لہٰذا میں نے بطور چیئرمین آئی پی پی اپنے عہدے سے مستعفی ہونے اور سیاست سے یکسر کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے’۔

ان کا کہنا تھا کہ ،’میں آئی پی پی کے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اللہ کے فضل و کرم سے میں ذاتی حیثیت میں اپنی صلاحیت کے مطابق ملک کی خدمت کرتا رہوں گا’۔

یاد رہے کہ جہانگیر ترین نے عام انتخابات 2024 میں این اے 149 ملتان اور این اے 155 لودھراں سے حصہ لیا تھا، این اے 149 میں انہیں آزاد امیدوار ملک عامر ڈوگر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ این اے 155 میں انہیں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خان محمد صدیق نے ہرا دیا تھا۔

تازہ ترین